منی شنکر ایئر کی رکنیت دوبارہ بحال ،مودی کیخلاف منفی تبصرہ پرکیا گیا تھا معطل 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th August 2018, 11:18 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 19 اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات اسمبلی انتخابات مودی کے لیے نیچ آدمی لفظ کا استعمال کرنے پر معطل منی شنکر ایئر کی کانگریس میں بنیادی رکنیت ایک بار پھر بحال کر دی گئی ہے ۔یہ فیصلہ پارٹی کی انتظامی کمیٹی کی سفارش کے بعد لیا گیا ہے۔

منی شنکر ایئر کو دسمبر 2017 میں اس وقت پارٹی سے معطل کر دیا تھا جب انہوں نے گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے انتخابات کے دوران مودی کو نیچ آدمی کہہ دیا تھا اور ان کے اس بیان کو مودی سمیت بی جے پی کے تمام لیڈران ہنگامہ آرائی شروع کردی تھی ۔

مودی نے انتخابی ریلی میں کہا تھا کہ ان کی پسماندہ ہونے کی وجہ سے یہ بیان کیا گیا ہے ۔اس کے بعد کانگریس کوصفائی دینی پڑی تھی اور دباؤ بڑھنے پر ان کو پارٹی سے معطل کر دیا گیا۔ انتا ہی نہیں کانگریس صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر منی شنکر ایر کے اس بیان پر تنقید بھی کی تھی لیکن تب تک کانگریس کو اچھا خاصا نقصان ہو چکا تھا اور بعد میں منی شنکر ایر نے بھی اپنے اس بیان پر افسوس کا اظہار تھا۔منی شنکر ایئر نے کہا تھا کہ وہ ہندی اچھی طرح سے بولنا نہیں جانتے ہیں اس لئے اس لفظ کا استعمال کرتے وقت ان کو یہ نہیں پتہ تھا کہ اس کا کیا مطلب ہو سکتا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔