مدن موہن جھا بہار کانگریس کے نئے صدر، ڈاکٹر اکھلیش کو تشہیری مہم کمیٹی کی کمان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th September 2018, 12:24 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،19؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر راہل گاندھی نے بہار ریاستی کانگریس کمیٹی میں تبدیلی کرتے ہوئے مدن موہن جھا کو نیا ریاستی صدر مقرر کیا ہے اور چار کارگزار صدر بھی بنائے گئے ہیں۔ وہیں ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ کو تشہیری مہم کمیٹی کا صدر بنایا گیا ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری اشوک گہلوت نے پریس ریلیز جاری کرکے اس کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ قومی صدر نے بہار ریاستی کانگریس کمیٹی میں تبدیلی کرتے ہوئے صدر کے علاوہ چار کارگزار صدور کی بھی تقرری کی ہے۔ ڈاکٹر اشوک کمار، کوکب قادری، سمیر کمار سنگھ اور شیام سندر دھیرج کو کارگزار صدر بنایا گیا ہے۔ گہلوت نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی ریاستی کانگریس مجلس عاملہ اور صلاحکار ٹیم کی بھی تشکیل کردی گئی ہے۔ ریاستی کانگریس مجلس عاملہ کمیٹی میں 23اراکین ہیں جس میں امیتا بھوشن، شکیل خان، پورن ماسی رام، ڈاکٹر محمد جواد آزاد، پریم چند مشرا، کرپاناتھ پاٹھک، راجیو کمار، بھاونا جھا، لال بابو لال، برجیش پانڈے، اجے کمار چودھری، جیا مشرا، پونم پاسوان، ونے ورما، امت کمار ٹونا، سدھیر کمار( بنٹی چودھری)، موتی لال شرما، شکیل الرحمن، کیلاش پال، آنند شنکر، پرگیا کشواہا، چندن یادو اور پروین کشواہا کا نام شامل ہے۔ اس کے علاوہ صلاحکار کمیٹی میں سدانند سنگھ، میرا کمار، ڈاکٹرشکیل احمد، نکھل کمار، کے کے تیواری، سدھیشور پرساد، چندن باغچی، انل شرما، جیوتی وجے شنکر دوبے، مولانا اسرارالحق، اودیش کمار سنگھ، وشوموہن شرما، رام دیو رائے، اوما پانڈے، عبدالجلیل مستان، شکیل الزماں انصاری اور ڈاکٹراکھلیش پرساد سنگھ شامل ہیں۔ گہلوت نے کہا کہ یہ تقرری فوری طور سے نافذ کردی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...