گیارہ ستمبر 2001ء دہشت گردانہ حملہ، کانگریس میں اوباما کا ویٹو مسترد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th September 2016, 3:56 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،29؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی کانگریس نے 11ستمبر 2001ء کے دہشت گرد حملوں کے معاملے پر سعودی عرب کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی اجازت سے متعلق بِل پر صدر براک اوباما کا ویٹو مسترد کر دیا ہے۔بدھ کے روز ایوانِ نمائندگان کے دونوں ایوانوں نے واضح اکثریت سے پہلی بار صدر اوباما کے کسی ویٹو کو مسترد کیا ہے۔سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے اقلیتی قائد، نیواڈا سے تعلق رکھنے والے ہیری ریڈ وہ واحد سینیٹر تھے جنھوں نے صدر کا ساتھ دیا۔ ایوانِ نمائندگان میں ویٹو کے خلاف 348جب کہ حق میں 77ووٹ پڑے۔اسے 11ستمبر 2001ء کے دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے ایک اہم فتح قرار دیا جا رہا ہے۔ اب تک، امریکی عدالتوں میں انصاف حاصل کرنے کی اُن کی کوششیں ناکام ہوتی رہی ہیں، جس کا سبب سعودی عرب کو حاصل قانونی استثنیٰ ہے۔دہشت گردی کے سرپرستوں سے انصاف کے حصول کا بِل نامی اِس قانون سازی کے تحت اُن بیرونی کرداروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی اجازت دی گئی ہے جو امریکی سرزمین پر دہشت گرد حملوں کی سرپرستی میں ملوث خیال کیے گئے۔ حالانکہ بِل میں کسی ملک کا نام نہیں لیا گیا، لیکن اِسے عام طور پر سعودی عرب خیال کیا گیا، جسے 11/9کی دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کی اعانت کی صورت میں کسی قسم کا حصہ لینے کا قصور وار گردانا گیا، جنھوں نے ممکنہ طور پر بادشاہت سے کسی طرح کی کوئی مدد حاصل کی۔کنیٹی کٹ سے تعلق رکھنیوالے ڈیموکریٹ پارٹی کے سینیٹر، رچرڈ بلومن تھل کے الفاظ میں، یہ لواحقین کبھی اپنے پیاروں سے تو نہیں مل پائیں گے، لیکن اُنھیں ایک دِن عدالت سے انصاف کے حصول کا حق ضرور حاصل ہو گیا ہے۔ٹیکساس سے ری پبلیکن پارٹی کیایوانِ نمائندگان کے رُکن، جان کورنکس نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے متاثرین کے لیے یہ بات امریکی مفاد کی ہے کہ اُنھیں اپنی عدالتوں سے قانونی پاسداری کا حق میسر آ سکے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان، جوش ارنیسٹ کے الفاظ میں کسی دوسرے ملک کے مقابلے میں، ریاستہائے متحدہ امریکہ دنیا بھر کے بہت سے ملکوں میں موجود ہے۔ اس لیے، اقتدار اعلیٰ کی نوعیت کا استثنیٰ متاثر ہونے کے نتیجے میں کسی دوسرے ملک کی بنسبت امریکہ کو زیادہ خدشات لاحق ہوسکتے ہیں۔اِسی طرح سے، جب سینیٹ میں ووٹ کی تیاری جاری تھی، سی آئی اے کے سربراہ، جان برینن نے ایک بیان میں خبردار کیا تھا کہ اِس سے امریکہ کی قومی سلامتی کو شدید نتائج کا سامنا ہو سکتا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ سعودی حکام نے امریکی قانون سازوں کو بتایا دیا تھا کہ ایسے اقدام کے نتیجے میں بادشاہت مجبور ہوگی کہ وہ امریکہ میں موجود 750ارب ڈالر مالیت کی خزانے کی زر ضمانت اور دیگر اثاثہ جات منجمد کرے اس سے پہلے کہ امریکی عدالتیں اِنھیں ضبط کرے۔ کچھ معیشت دان شک کا اظہار کر رہے ہیں، یہ کہتے ہوئے کہ ایسی صورت میں ملکی معیشت کو مشکلات درپیش ہوں گی۔گیارہ ستمبر کے دہشت گرد حملوں میں ملوث 19ہائی جیکروں میں سے 15سعودی شہری تھے۔ تاہم، سعودی عرب ایک عرصے سے اِن حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کرتا آیا ہے، جس دلیل کو سابق وفاقی وکیل استغاثہ، بلومن تھل نے قائل کرنے کی اہلیت سے عاری قرار دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...