لوک سبھا انتخابات: مغربی بنگال میں کانگریس نے دی 5 نئی سیٹوں کی پیشکشیں، سی پی ایم نے کیاانکار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st March 2019, 11:57 PM | ملکی خبریں |

کولکاتہ ، 21 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال میں کانگریس اور سی پی ایم کے درمیان لوک سبھا سیٹوں کی تقسیم کے معاملے پر ابھی تک اتفاق نہیں بن پایا ہے۔ایسے وقت میں جب دونوں ہی پارٹیوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اتحاد کریں گے، اب دونوں ہی پارٹیاں اس کو قبول کرنے سے بچ رہے ہیں کہ یہ اتحاد بحران میں گھر گیا ہے۔بدھ کو سابق ریاستی کانگریس صدر پردیپ بھٹاچاریہ نے سی پی ایم کو 5 نئی سیٹوں کا آفر دیا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ارام باغ، بشنوپور، بول پور، تاملک اور آسن سول میں اپنے امیدوار نہیں اتارے گی۔بھٹاچاریہ نے کہاکہ بائیں محاذ کے چیئرمین کا 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن ہمارے لئے حیرت انگیز ہے،یہ ایک وہپ کی طرح ہے جسے ماننے کے لئے کانگریس مجبور نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سی پی ایم کو 5 نئی نشستیں کی پیشکش کر رہے ہیں،ہم ان سے جواب کی توقع کر رہے ہیں۔

ادھر سی پی ایم نے کانگریس کے اس آفر کو مسترد کر دیا ہے۔اس سے پہلے سی پی ایم قیادت بایاں محاذ نے منگل کو مغربی بنگال میں لوک سبھا کی 13 اور سیٹوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کر دیا تھا۔بایاں محاذ ریاست کے لئے اب تک 38 امیدواروں کے نام کا اعلان کر چکا ہے۔اگرچہ، سی پی ایم نے کانگریس کے ساتھ سیٹ تقسیم کے لئے بات چیت کا راستہ کھلا رکھتے ہوئے کہا کہ اس نے باقی ان چار نشستوں کے لئے ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے، جہاں پر کانگریس نے 2014 میں کامیابی حاصل کی تھی۔مورچہ کے صدر بمان بوس نے کہا تھا کہ اتحاد کے لئے کل شام تک کانگریس کی طرف سے کوئی مثبت جواب آیا تو 38 امیدواروں کی فہرست میں ردوبدل بھی ہو سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...