توتی کورین تشدد پر خاموش کیوں ہیں مودی: کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th May 2018, 12:49 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 24 مئی(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) تمل ناڈو میں توتی کورین کے واقعہ کو لے کر کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کی تنقید کی ۔ کانگریس نے کہا کہ اس واقعہ نے ملک پردھبہ لگایا ہے۔ آلودگی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا ہے۔ کانگریس لیڈرسندھوی نے کہا کہ مرکزی حکومت، ریاستی حکومت اور کمپنی کی ملی بھگت اور پولیس کے مظالم کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت لوگوں سے معافی مانگے اور ساتھ ہی پی ایم مودی سے 11 سوال بھی پوچھے ہیں ۔ یہ 11سوالات یوں ہیں : 1۔وزیر اعظم اب تک خاموشی کیوں سادھے بیٹھے ہیں؟2۔ وزیر اعظم ٹویٹر پر زیادہ مصروف رہتے ہیں، فٹنس پر جواب دیتے ہیں لیکن کسان، خواتین کے تحفظ پر خاموش رہتے ہیں اسی طرح اس معاملے پر بھی خاموش ہیں ۔ 3 ۔ ضابطہ کو کیوں بدلا گیا؟ 2013 میں یو پی اے نے ضابطہ بدلا تھا کہ عوام سے بات چیت حکومت کی اجازت میں مضمر ہے این ڈی اے نے دسمبر 2014 میں ضابطہ بدلا جس سے لوگوں سے بات چیت کے لیے ہٹا دیا گیا۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ قوانین کیوں بدلے گئے؟ 4۔تبادلے ہوئے ہیں لیکن کسی کو بھی معطل کیوں نہیں کیا گیا؟5۔ عدالتی تفتیش کا اعلان تو ہوا ہے لیکن وقت کی حد نہیں بتائی گئی ہے کیوں؟6۔مہاراشٹر نے اس پروجیکٹ کو ہٹا دیا پھر اسے تمل ناڈو لایا گیا ،کس نے اس کی اجازت دی؟7۔پروجیکٹ کو منار کی خلیج سے 25 کلومیٹر دور ہونا چاہیے تھا؛ لیکن اس کی خلاف ورزی ہوئی کیسے؟ 8۔وزیر اعلی پلانی سوامی نے اب تک جائے وقوعہ کا دورہ کیوں نہیں کیا؟9۔وزیر اعظم بتائیں کہ کیا وزیر اعلی کو عہدے سے نہیں ہٹانا چاہئے؟ کیا وزیر اعظم کو لگتا ہے کہ وزیر اعلیٰ اپنے عہدے پر بنے رہنے کے لئے’فٹ‘ ہیں؟10۔کسی مناسب حل کی جستجو کیوں نہیں کی گئی؟ فائرنگ کا حکم کس نے دیا اور کیوں؟ 10۔ 100 دن سے تحریک چل رہی تھی، واقعہ والے دن 22 مئی کو مشتعل احتجاج کا انتباہ دے دیا گیا تھا پھر انتظامیہ نے قبل از وقت تیاری کیوں نہیں کی؟ پھر ایساکیوں ہونے دیا گیا۔کانگریس نے کہا کہ ہم ان تمام سوالات کا حقائق کی بنیاد پر ٹھوس جوابات چاہتے ہیں۔ تمل ناڈو حکومت نے ہر طرح سے حکومت کرنے کا حق ضائع کردیا ہے۔ اس نے زندگی کا حق چھین لیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...