خواتین کے لئے مخصوص پولیس تھانہ کانگریس کے منشور میں شامل ہوگا: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th September 2018, 2:12 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد،19؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) صدرکانگریس راہل گاندھی نے واضح کیا ہے کہ مرکز میں کانگریس کے برسراقتدارآنے پر آندھرا پردیش کو خصوصی درجہ دیا جائے گا اور ریاست کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لئے مرکز سے تعاون بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے آندھرا پردیش کے کرنول ضلع کے بائی ریڈی فنکشن ہال میں طلبا سے تبادلہ خیال کے دوران کہا کہ ان کی پارٹی کے برسراقتدارآنے پر ڈیزل اور پٹرول کو جی ایس ٹی کے تحت لایاجائے گا اور جی ایس ٹی کے ڈھانچہ میں بھی تبدیلی کی جائے گی۔ اس وقت عوام جی ایس ٹی میں 15 اقسام کے ٹیکس ادا کر رہے ہیں تاہم کانگریس کے برسراقتدار آنے کے بعد حقیقی جی ایس ٹی نافذ کیا جائے گا۔

کانگریس صدر نے کہا کہ کانگریس کے برسراقتدارآنے کے بعد ملک میں لڑکیوں اور خواتین کی سلامتی پرتوجہ دی جائے گی اور ان کے لئے علحدہ ویمنس پولیس اسٹیشنس قائم کئے جائیں گے جہاں پر خاتون پولیس افسرہوں گی۔

اس پولیس اسٹیشن میں جاکر بغیر کسی مشکل کے متاثرہ خواتین اپنی شکایات خاتون افسروں سے کر سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مردوں کے رویہ میں تبدیلی کی ضرورت ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ خواتین ان کے مساوی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خواتین کے لئے مخصوص پولیس اسٹیشنس کا وعدہ کانگریس کے منشور میں شامل ہوگا۔ خواتین کو سیاست میں آنے کا مشورہ دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ خواتین کو سیاست میں آتے ہوئے سیاست کی نوعیت کو بدلنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ خواتین ریزرویشن بل کی حمایت کا پارلیمنٹ میں وزیراعظم سے کانگریس نے وعدہ کیا تاہم وزیراعظم نے خواتین ریزرویشن بل کو پس پشت ڈال دیا۔

وزیراعظم کو اس واقعہ کی مذمت کرنی چاہئے تھی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کے بینکس میں رقومات چھوٹے تاجرین کیلئے نہیں ہیں بلکہ ملک کے دس تا 15سرکردہ تاجرین کیلئے یہ رقومات ہیں ۔یہ رقومات کانگریس عوام اور چھوٹے تاجروں کو دے گی۔

صدر کانگریس نے رافیل کامعاملہ بھی اٹھاتے ہوئے کہا کہ اپنے دوست انل امبانی کی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہی وزیراعظم نے ہندوستان ایروناٹیکلس لمیٹیڈ کمپنی جس کو طیاروں کی تیاری کا 70سالہ تجربہ ہے ،کے بجائے انل امبانی کی کمپنی کو رافیل طیاروں کی تیاری کا کنٹریکٹ دیا ۔انل امبانی کی کمپنی کو طیاروں کی تیاری کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ امیت شاہ کے فرزند کی کمپنی جو صرف 50,000روپئے کی کمپنی تھی کو تین ماہ میں 50ہزار 80کروڑ کی کمپنی میں بدل دیاگیا ۔خود کو چوکیدار کہنے والے وزیراعظم نے اس پر ایک لفظ بھی نہیں کہا۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...