اپنے سیاسی مفاد کے لیے بی جے پی نے فوڈ پارک چھین لیا ،راہل گاندھی کا امیٹھی روڈشو،مودی پر تنقید، بی جے پی ۔کانگریس کارکنوں میں تصادم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th January 2018, 11:58 AM | ملکی خبریں |

امیٹھی 15جنوری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) کانگریس صدر منتخب ہونے کے بعد پیر کو پہلی بار امیٹھی پہنچے راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر امیٹھی سے سوتیلا برتاؤ برتنے کا الزام لگایا۔ راہل نے کہا کہ امیٹھی میں جو فوڈ پارک بنا رہے تھے اس مودی حکومت نے بند کر دیا۔ اگر وہ فوڈ پارک بن جاتا تو کسان کو آلونہیں پھینکنا پڑتا اور دوسری فصلوں کی بھی اچھی قیمت ملتی ۔ راہل گاندھی کو سیاہ پرچم دکھا رہے بی جے پی کارکنوں سے کانگریس کارکنوں کی جھڑپ بھی ہوئی جس میں انہیں چوٹیں بھی لگیں ۔ امیٹھی کے سلون علاقے میں راہل کے صدر بننے کی خوشی میں ایک استقبالیہ تقریب بھی منعقد ہوئی ، یہاں جلسہ عام میں راہل گاندھی نے کسانوں کا مسئلہ اٹھایا اور مودی حکومت پر امیٹھی سے سوتیلابرتاؤ اختیار کرنے کا بھی الزام لگایا ۔واضح ہوکہ راہل نے امیٹھی میں 200 کروڑ کی لاگت والے ایک میگا فوڈ پارک کی بنیاد رکھی تھی۔ اس میں فوڈ پروسیسنگ کے 50 یونٹ بھی لگایا جانا تھا ۔ فرصت گنج ایئر سٹرپ سے پروسیسٹ فوڈ باہر بھیجنے کے لئے کارگو ٹرمینل بننے کی بھی تجویز تھی ؛ لیکن نئی حکومت نے اپنے سیاسی مفاد کے لیے اس کو بند کروا دیا ۔راہل گاندھی نے کہا کہ آلو کے کسان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کس دگرگوں حالت میں جی رہے ہیں ، آپ کو کتنی قیمت ملتی ہے ۔ مودی نے وعدہ کیا تھا کہ صحیح قیمت ملے گی؛ لیکن صورتحال یہاں بہت ہی مختلف ہے ، کسان کو اپنا آلو پھینکنا پڑ رہا ہے،کسان پورے ملک میں پریشان ہیں۔ جب ہماری حکومت تھی تو اس دوران ہم فوڈ پارک بنانا چاہتے تھے جس سے آلو اور دوسری اجناس کے کسانوں کو فائدہ ملتا ؛ لیکن نریندر مودی اور ان کے وزراء نے فوڈ پارک چھینا ۔ بی جے پی راہل کے گڑھ میں نقب زنی کے لئے امیٹھی میں کافی محنت کر رہی ہے۔ اسمرتی ایرانی سے لے کر ا میت شاہ تک یہاں راہل کے خلاف سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس امیٹھی اور رائے بریلی کے علاوہ باقی ساری نشستیں ہار گئی تھی ۔ اور اب تو مرکز کے ساتھ ساتھ ریاست میں بھی بی جے پی کی حکومت ہے۔ ایسے میں امیٹھی میں راہل گاندھی کے لیے مشکلات بڑ ھ گئی ہیں ۔ بی جے پی مسلسل یہ الزام لگا رہی ہے کہ راہل گاندھی نے امیٹھی کے لئے کچھ نہیں کیا؛ لہٰذا آج راہل نے عوام سے اپیل کی کہ آپ لوگوں کو بتائیں کہ کانگریس نے ان کے لئے کیا کیا ہے۔ راہل نے امیٹھی میں لمبا روڈشو کیا جس میں جگہ جگہ ان کا استقبال ہورہا تھا ۔ راستہ میں راہل گاندھی ہنومان کے ایک مندر کی زیارت بھی کی ۔بی جے پی کارکن سلون اور امیٹھی میں راہل گاندھی کی مخالفت کرنے پہنچے تھے،حتیٰ کہ انہوں نے اقتدار کے نشہ میں آکر راہل گاندھی کو امیٹھی میں نے سیاہ پرچم بھی دکھانے کی جرأت کر بیٹھے ۔ دونوں جگہ کانگریسی کارکنان سے ان کی جھڑپ بھی ہوئی، اس جھڑپ میں بی جے پی کارکنا ن کو زخمی بھی ہونا پڑا ۔کانگریس نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے مظاہرین کو پولیس تحفظ دے رہی ہے۔ ان سب کے درمیان راہل نے اپنے جلسوں میں پی ایم مودی پر عوام سے وعدہ خلافی کا الزام عائد کیا ۔ راہل گاندھی نے سلون کی جلسے میں کہا کہ آپ بتا ئیں کہ پی ایم مودی کے کس منصوبہ نے آپ کو فائدہ پہنچایا ہے ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ایک کے بعد ایک جھوٹ بولتے چلے گئے ۔ 15 صنعت کاروں کا قرض معاف کرنے جا رہے ہیں۔ گجرات میں نوجوانوں کو یونیورسٹی میں داخلہ کے لئے 15 لاکھ فیس ادا کرنی پڑتی ہے۔ واضح ہو کہ راہل گاندھی کا دورہ منگل دن بھی جاری رہے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...