بھٹکل میں راہول گاندھی کا 26اپریل کو انتخابی جلسہ سے خطاب : ایس پی نے لیا حفاظتی انتظامات کا جائزہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd April 2018, 8:15 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22/اپریل (ایس او نیوز)کرناٹکا ودھان سبھا انتخابات کے پیش نظر جاری اشتہاری مہم کے تحت 26اپریل کو اے آئی سی سی صدر راہول گاندھی بھٹکل کا دورہ کریں گے ، ا س سلسلے میں اترکنڑا ضلع ایس پی ونایک پاٹل اپنے عملے کے ساتھ جلسہ گاہ وینکٹاپور آئس فیکٹری سے متصل میدان کا جائزہ لیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کانگریس صدر راہول گاندھی 26اپریل کو اترکنڑا ضلع کے مختلف مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس امیدوار کے حق میں ووٹ مانگیں گے ۔ 26اپریل کی شام 6بجے راہول گاندھی آئس فیکٹری میدان میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس امیدوار منکال وئیدیا کے حق میں ووٹ مانگنےکی بات کہی جارہی ہے۔ جس کے تحت ضلع انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی انتظامات کے طورپر ایس پی نے دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر ڈی وائی ایس پی انتھونی ڈیسوزا ، سی پی آئی گنیش وغیرہ موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔