دبئی میں راہل نے اخبار نویسوں سے کہا؛ ’بی جے پی مشتعل اور غیر روادار؛ کررہی ہے ہمارے اداروں کو برباد؛ مگر ہم اب اُنہیں ایسا کرنے دیں گے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th January 2019, 11:07 AM | ملکی خبریں | خلیجی خبریں |

دبئی 13/جنوری (ایس او نیوز) متحدہ عرب امارات کے دورہ پر پہنچے راہل گاندھی نے دبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مودی حکومت پر راست حملہ کیا اور  کہ  ’’بی جے پی مشتعل اور غیر روادار ہو رہی ہے اور ہمارے اداروں کو برباد کر رہی ہے، جیسا کہ  سپریم کورٹ ، ریزرو بینک اور الیکشن کمیشن   آف انڈیا  میں ہوا،  مگر ہم  اب اُنہیں  ایسا کرنا نہیں دیں گے۔  مزید بتایا کہ  یہ کچھ وقت کی بات  ہے، ہم 2019 انتخابات کے بعد اسے دیکھ لیں  گے۔‘‘

راہول نے کہا کہ بی جے پی سرکار صرف واحد آئیڈیا پر حکومت کرنا چاہتی ہے، مگر ہم اُنہیں ایسا کرنے بھی نہیں دیں گے۔

اُترپردیش میں سماج وادی پارٹی اور بہو جن سماج پارٹی کے درمیان ہوئے گٹھ بندھن کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پر راہول گاندھی نے کہا کہ  گٹھ بندھن اُن کا حق ہے، مگر کانگریس اپنی  وچار دھارا کی لڑائی پورے دم سے لڑے گی۔ راہل نے کہا کہ مایاوتی۔اکھیلش نے جو فیصلہ لیا ، میں اُس کی عزت کرتا ہوں، یہ اُن کا فیصلہ ہے، کانگریس کو اُتر پردیش میں خود کو کھڑا کرنا ہے، ہم یہ کیسے کریں گے یہ ہمارے اوپر ہے۔ ہماری لڑائی بی جے پی کی وچار دھارا سے ہے، ہم اُترپردیش میں پورے دم سے لڑیں گے۔

راہول نے پریس کانفرنس میں مودی سرکارپر رافیل ، بیروزگاری اور جی ایس ٹی کو لے کر بھی نشانہ سادھا، انہوں نے کہا کہ مودی جی رافیل سودے پر ہوئے گھوٹالہ میں  پوری طرح گھیرے ہوئے ہے۔

 راہل نے کہا، ’’اس سے فرق نہیں پڑتا کہ میں نے کیا کہا۔ میں نے کہا کہ وزیر اعظم نے چھوٹے امبانی کو 30 ہزار کروڑ روپے چوری کرنے میں مدد کی۔لیکن  وزیر اعطم نے سامنے آکر مجھے جواب دینے کی ہمت نہیں دکھائی۔ وہ پارلیمنٹ سے بھاگ گئے۔ وزیر اعظم نے امبانی کو مدد پہنچائی اور لوک سبھا میں جہاں انہیں بولنا چاہئے تھا وہاں انہوں نے ایک عورت کو بھیج دیا اور وزیر اعظم بھاگ گئے۔ وزیر دفاع بھی ان کا دفاع نہیں کر پائی، مجھے میرے سوالوں کے جوابات ابھی تک نہیں ملے ہیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...