ریاست میں گھر گھر کانگریس مہم کا شاندارآغاز افتتاحی تقریب میں کانگریس لیڈروں کی شرکت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th September 2017, 12:03 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23/ستمبر(ایس او نیوز) ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات کو نظر میں رکھ کر کانگرس نے ’’گھرگھر کانگریس‘‘ کے نام سے آج مہم کا آغاز کیا۔ اسمبلی انتخابات میں اپوزیشن بی جے پی اور جے ڈی ایس کو شکست دے کر اقتدار پرواپس لوٹ آنے کانگریس لیڈران نے ریاست کے تمام 224؍اسمبلی حلقوں میں گھر گھر جاکر کانگریس حکومت کی کارکردگی سے متعلق عوام کو روشناس کرانے کے لئے ایک حکمت عملی تیار کی ہے۔ گھر گھر کانگریس اسی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری ورکن پارلیمان کے سی وینوگوپال جوکرناٹک میں پارٹی امور کے انچارج بھی ہیں نے شہر کے مارتھ ہلی میں گھر گھر کانگریس مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ تمام کانگریس لیڈروں کو اپنے ذاتی اختلافات بھلاکر متحد ہوکر انتخابات میں حصہ لینے ہی سے کانگریس کی جیت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ مہادیوپورہ اسمبلی حلقہ رام گنڈن ہلی سے کانگریس لیڈران جن میں وینوگوپال ،وزیراعلی سدارامیا، کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی۔ پرمیشور کارگزار صدر دنیش گنڈو راؤ، سابق مرکزی وزیر ورکن راجیہ سبھا ڈاکٹر کے۔ رحمن خان، ایم ویرپاموئیلی کئی ایک ریاستی وزراء اور دیگر شامل ہیں۔ حالیہ سی یل پی اجلاس میں گھر گھر کانگریس مہم چلانے کا فیصلہ کیاگیا تھا۔

حکومت کی کارکردگی: پچھلے ساڑھے چار سالوں کے دوران وزیراعلیٰ سدارامیا کی قیادت میں کانگریس حکومت کی کارکردگی اورکامیابی پرمشتمل ایک کتابچہ چھاپاگیا ہے۔ تقریب میں اس کتابچہ کا اجراء بھی عمل میں آیا۔ اس کتابچہ کے اعداد وشمار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پچھلے اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں جو وعدے کئے تھے ان میں سے تقریباً تمام پورے کئے گئے ہیں۔ پچھلے ساڑھے چار سالوں کے دوران حکومت نے کسانوں ،پسماندہ طبقات، اقلیتوں کی فلاح وبہبودی اور ان کی ترقی کے لئے جن اسکیموں کو جاری کیا ہے انہیں پارٹی ورکرس کے ذریعہ گھرگھر جاکر آگاہ کرنا اس مہم کا اہم مقصد ہے۔ گھر گھر کانگریس مہم کا آج آغاز ہوچکا ہے ریاست کے تمام اسمبلی حلقوں میں یہ مہم چلائی جائے گی۔ 15؍اکتوبر کو یہ مہم اختتام پر پہنچے گی ۔ کے پی سی سی کے ذریعہ اس مہم کے دوران استعمال کرنے ایک کروڑ ردس لاکھ کتابچے چھاپے گئے ہیں۔ اس مہم کے دوران ریاست کے تمام 224؍اسمبلی حلقوں میں عوامی جلسے منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ ریاستی حکومت کی کارکردگی اور مختلف فلاحی اسکیموں کو عوام تک پہنچانے پارٹی ورکرس اور مقامی لیڈروں کو ہدایت دی ہے۔ پچھلے انتخابات کے دوران عوام سے کانگریس نے 165؍وعدے کئے تھے۔ ان میں سے155؍سے زیادہ وعدے پورے کئے جاچکے ہیں۔ بقیہ وعدے بھی بہت جلد پورے کرنے کا وزیراعلیٰ سدارامیا نے تیقن دیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔