کانگریس ،این سی پی کا اتحاد طے، سیٹوں پرراہل گاندھی فیصلہ کریں گے 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th September 2018, 11:31 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی12ستمبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) کانگریس کے سینئر لیڈر ملکا ارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ مہاراشٹر میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ ہوگیاہے۔ اگرچہ سیٹوں کے تال میل کے بارے میں پارٹی صدر راہل گاندھی فیصلہ کریں گے۔انہوں نے مستقبل میں شیوسینا کے ساتھ اتحاد کے کسی بھی امکان سے انکار کیا۔کانگریس کے ریاستی انچارج ملکاارجن کھڑگے نے بات چیت میں کہاہے کہ راہل جی اورشرد پوار کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔این سی پی کے ساتھ اتحاد کا یقین ہے۔سیٹوں کے تال میل کے بارے میں راہل جی اور اعلیٰ کمان فیصلہ کریں گے۔ ریاست میں کانگریس نے ان دنوں بوتھ سطح پر تنظیم کو مضبوط کرنے اور عوام کے درمیان اپنے حق میں ماحول تیار کرنے کے لیے جدوجہد شروع کرلی ہے۔ملکاارجن کھڑگے نے کہاہے کہ مہاراشٹر میں عوامی رابطے کا پہلا مرحلہ آٹھ ستمبر کوپورا ہواہے۔اس ماہ کے آخر میں پھر سے یہ شروع ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سب لوگ متحد ہوکر کام کر رہے ہیں۔کچھ جگہوں پردقت تھی لیکن ہم وہاں چیزوں کو سلجھا چکے ہیں۔تمام لوگ پارٹی کو جتانے کے مقصد کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ شیوسینا کے ساتھ اتحادکے امکان کے سوال پرملکاارجن کھڑگے نے کہاہے کہ مجھے اس کا کوئی امکان نظر نہیں آتاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...