نمائندہ مسلم کانگریس قائدین سے راہول گاندھی کا تبادلہ خیال ، ریاست میں مسلمانوں سے ناانصافی کی شکایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th June 2017, 12:53 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،5؍جون(ایس او نیوز) کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے آج ملک بھر کے مختلف ریاستوں سے وابستہ اقلیتی بالخصوص مسلم کانگریس قائدین کو طلب کرکے آنے والے دنوں میں کانگریس پارٹی کی حکمت عملی وضع کرنے کے سلسلے میں رائے مشورہ کیا۔ ہر ریاست سے پانچ تا آٹھ لیڈر وں کے وفود اس میٹنگ میں مدعو کئے گئے تھے۔کرناٹک سے میٹنگ میں شریک ہونے والے وفد میں وزیر شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ، وزیر بنیادی وثانوی تعلیمات واقلیتی بہبود تنویر سیٹھ، وزیر شہری رسد وخوراک یوٹی قادر، سابق وزیر ڈاکٹر قمر الاسلام ، کے پی سی سی اقلیتی شعبہ کے چیرمین وائی سعید احمد ، کرناٹک کے نمائندہ برائے دہلی سلیم احمد، رکن اسمبلی فیروز نورالدین سیٹھ، رکن کونسل رضوان ارشد شریک رہے۔ میٹنگ میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے سلسلے میں قائدین کورائے مشورے پیش کرنے کیلئے قرعہ اندازی کا طریقہ اختیار کیاگیا۔کرناٹک کے قائدین کے قرعہ میں جناب روشن بیگ کی چٹی آئی ، اس موقع پر راہول گاندھی سے مخاطب ہوکر جناب روشن بیگ نے ملک بھر میں مودی کی قیادت والی حکومت کے اقتدار پر آنے کے بعد فرقہ پرستوں کے بلند حوصلوں سے اقلیتوں کو لاحق پریشانی کا تذکرہ کیا اور کہاکہ بابری مسجد کی شہادت کے بعد اور موجودہ حکومت میں دادری سانحہ کے بعد گؤ رکشا کے نام پر غنڈہ گردی کھلے عام ہورہی ہے۔ دادری میں محمد اخلاق اور راجستھان کے الوار میں پہلو خان کو قتل کردیاگیا۔ ملک بھر میں فرقہ پرست طاقتوں کے حوصلے اس قدر بلند ہوگئے ہیں کہ مساجد میں نمازیوں پر حملے کئے جارہے ہیں۔ جانوروں کے تحفظ کے نام پر نام نہاد گؤ رکشک کھلے عام تشدد مچارہے ہیں۔ جناب روشن بیگ نے راہول گاندھی سے مطالبہ کیا کہ ان حالات میں تمام کانگریس کارکنوں کو ان کی طرف سے یہ ہدایت دی جائے کہ جہاں جہاں گؤ رکشکوں اور فرقہ پرستوں کی زیادتی اقلیتوں اور دلتوں پر ہوتی ہے وہاں ان فرقہ پرستوں کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے کانگریس کارکن میدان میں اتریں۔ انہوں نے کہاکہ اقلیتوں اور دلتوں میں یہ دہشت پیدا ہوگئی ہے کہ ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔اس طرح کا تاثر بھی پایا جارہا ہے کہ اقلیتوں کے ووٹ چاہئے تو کانگریس والے ان کے قریب آتے ہیں اور جب ان پر مصیبت کا پہاڑ ٹوٹ پڑتا ہے تو کوئی ان کا پرسان حال نہیں ہوتا۔ کیا کانگریس کو مسلمان صرف ووٹ کیلئے چاہئے؟۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے کسی بھی حصہ میں اگر اقلیتوں پر کسی طرح کی ظلم وزیادتی فرقہ پرستوں کی طرف سے کی جائے تو کانگریس کارکن ڈٹ کر اس کا مقابلہ کرنے میدان میں اتریں اور اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں گے تو کانگریس کے تئیں اقلیتوں ، دلتوں اور دیگر مظلوم طبقات میں اعتماد بڑھے گا۔انہوں نے کہاکہ گائے کے تحفظ کی آڑ میں مرکزی حکومت ایک مخصوص طبقے کو نشانہ بنانے اور اس کی معاشی کمر توڑنے پر تلی ہوئی ہے۔ اس کے خلاف ملک بھر میں کانگریس کو آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ معاشی سست روی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جی ڈی پی کی شرح گھٹ کر 6.1فیصد ہوچکی ہے۔ کرناٹک کی آئی ٹی صنعتوں سے دو لاکھ نوجوانوں کو پنک سلپ دے کر ملازمت سے بے دخل کردیاگیاہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ کارپوریٹ کمپنیوں کی زیادتی کے خلاف کانگریس آواز اٹھائے، مزدوروں کے مفادات کے تحفظ اور ان کی فلاح وبہبود کیلئے کانگریس حکومت نے جو قوانین وضع کئے ہیں ان کو مضبوط کرنے کیلئے کانگریس کو آگے آنا چاہئے۔ ان تمام مشوروں کو راہول گاندھی نے انتہائی غور وخوص سے سنااور مناسب عمل آوری کا تیقن دیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔