وزیراعظم نے 4 سال تک ملک کوپانی پلایا، اب ہم انہیں پلائیں گے: رنجیتا رنجن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th February 2018, 11:38 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 07 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کوصدرجمہویہ کے خطاب پر لوک سبھا میں شکریہ ادا کرنے کے دوران ڈیڑھ گھنٹے تقریر کی۔ڈیڑھ گھنٹے کی تقریر میں وزیراعظم مودی نے کانگریس پر حملہ کیا۔ وزیراعظم کی تقریر شروع کرنے سے پہلے ہی مرکزی حکومت میں بی جے پی کے اتحادی تیلگو دیشم پارٹی اوراپوزیشن ہاؤس میں نعرے لگارہے تھے۔ یہ نعرے بازی تقریر ختم ہونے تک جاری رہی۔ کانگریس ایم پی رنجیتا رنجن وزیراعظم مودی کے خلاف نعرے بازی کی قیادت کر رہی تھیں۔انٹرویومیں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاہ یکہ گزشتہ چار سالوں تک وزیراعظم مودی نے لوگوں کو پانی پلایا ہے، اب ہم انہیں پلائیں گے۔ انہوں نے کہاہے کہ پورا ملک پی ایم کی اس تقریر کو سن رہا تھا، ہم نے ہاؤس میں لوگوں کی بات اٹھائی تھی، لوگ اب جملے نہیں سننا چاہتے ہیں۔رنجن نے کہاہے کہ جب ہم مودی کے خلاف نعرے لگاتے رہے تو ہمیں کانگریس کے صدر راہل گاندھی اور سابق صدر سونیا گاندھی کی مکمل حمایت ملی لیکن اس دوران بی جے پی کے کسی رکن نے مودی مودی کی حمایت میں بات نہیں کی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بی جے پی ممبران پارلیمنٹ بھی مودی سے ناراض ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...