کانگریس کے اندرونی جھگڑوں سے جادھو نے راضی نامہ دیا: جگدیش شٹر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th March 2019, 11:47 AM | ریاستی خبریں |

ہبلی،5؍مارچ (ایس او نیوز) کانگریس والوں نے خواہ مخواہ اومیش جادھو پر شک کیا ، جس سے تنگ آکر انہوں نے آج اسمبلی و پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ باتیں سابق وزیراعلیٰ جگدیش شٹر نے کہیں۔ ہبلی میں آج نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ کانگریس میں خانہ جنگی کی وجہ سے آج اومیش جادھو نے استعفیٰ دیا ہے۔ کانگریس والوں نے مقامی طور پر انہیں بہت تکلیف دی ہے۔ استعفیٰ کے ایک گھنٹے کے اندر ہی ان کا راضی نامہ منظور کیا جانا چاہئے۔ اسپیکر رمیش کو چاہئے وہ فوری طور پر ان کا استعفیٰ قبول کریں۔ ہماری پارٹی کے اصول وضوابط تسلیم کرتے ہوئے کوئی بھی پارٹی میں شامل ہوتا ہے تو ہم اس کا استقبال کریں گے۔ مخلوط حکومت کئی الجھنوں کاشکار ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہاکہ کانگریس اور جے ڈی ایس جبری اور دباؤ کی شادی رچاکر صحیح طریقہ سے زندگی نہیں گزاررہے ہیں۔ جس سے کئی اراکین اسمبلی ناراض ہوگئے ہیں۔ اب یکے بعد دیگرے راضی نامہ دینے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ آنجہانی امبریش کی بیوی سمالتا منڈیا سے کانگریس کا ٹکٹ طلب کررہی ہیں۔ ان کو پارٹی میں شامل نہیں کیا جارہا ہے۔ اگر سمالتا اپنی خواہش سے بی جے پی میں آتی ہیں تو ہم ان کا استقبال کریں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...