ایم بی پاٹل کی راہل گاندھی سے ملاقات بے نتیجہ ، کانگریس لیڈر وں میں عدم اطمینان برقرار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th June 2018, 11:28 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،10؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی)  کرناٹک میں کانگریس ۔جنتادل (سیکولر) اتحادی حکومت میں وزیر کے عہدہ سے محروم غیرمطمئن کانگریسی لیڈر ایم بی پاٹل کی دہلی میں پارٹی کے قومی صدر راہل گاندھی سے ملاقات بے نتیجہ رہی اور وہ اتوار کو یہاں واپس آگئے۔ مسٹر پاٹل نے نامہ نگاروں سے کہاکہ مسٹر گاندھی کے ساتھ میٹنگ اطمینان بخش نہیں رہی ، حالانکہ انہیں کسی عہدہ کی چاہت نہیں ہے اور پارٹی میں انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ میری مسٹر گاندھی کے ساتھ بات چیت ہوئی۔ میں نے انہیں اپنے جذبات سے واقف کرایا ہے۔ میرا کانگریس چھوڑنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی کے طورپر وہ اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کی خدمت کرکے خوش رہیں گے اور اس بات کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا کہ کوئی منتخب کانگریسی لیڈر ریاست میں پارٹی کو توڑنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کسی لیڈرکے ذریعہ بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کئے جانے سے متعلق سوال کو مسترد کردیا۔

 

غیرمطمئن کانگریس لیڈر پاٹل نے کہاکہ میں نے کابینہ کے قیام کے تعلق سے مسٹر گاندھی سے بات چیت کی تھی اور انہیں یقین دلایا تھا کہ ریاست میں پارٹی کے کوساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے اور وہ ایک وفادار پارٹی کارکن بنے رہیں گے، لیکن میں ’سیکنڈ کلاس سٹی زن ‘ نہیں ہوں۔

اس درمیان سینئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیراعلی سدا رمیا نے دعوی کیا کہ پارٹی میں کوئی عدم اطمینان نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ دو سال کے اندر وزرا کی مدت کار کم کی جاسکتی ہے اور جواچھا کام نہیں کریں گے ان کی جگہ پر اہل اراکین کو موقع ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے وزیر کے لئے کسی کی سفارش نہیں کی ہے ۔ یہ پارٹی ہائی کمان کا فیصلہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...