کانگریس رافیل سودے کو لے کر عوام کو گمراہ کررہی ہے:راجناتھ سنگھ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th February 2019, 1:05 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،12 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے اپوزیشن کانگریس پر رافیل طیارہ سودہ کے معاملہ پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اس پر بحث کی اس کی مانگ ٹھکرادی جس پر کانگریس نے ایوان سے واک آوٹ کیا۔

راجناتھ سنگھ نے ایوان میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے کے یہ معاملہ اٹھائے جانے پر کہاکہ رافیل پر لوک سبھامیں بحث ہوچکی ہے۔ سپریم کورٹ نے بھی اس پر اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔ اس لئے اس پر پھر سے بحث کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اراکین بار بار جھوٹ بول کر اسے سچ ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ سیاست عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر نہیں، عوام کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہوتی ہے۔ان کے جواب سے نامطمئن مسٹر کھڑگے نے کہاکہ آپ کے وزیراعظم میں ہمت نہیں ہے۔ انہوں نے اس پر ایوان میں بیان بھی نہیں دیا ہے۔ اس لئے ہم واک آوٹ کررہے ہیں۔اس کے بعد کانگریس کے اراکین نے ایوان سے واک آوٹ کیا۔اس سے پہلے مسٹر کھڑگے نے الزام لگایا تھا کہ رافیل سودے میں 33 ہزار کروڑ روپے کا گھپلہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس کی جے پی سی سے جانچ ہونی چاہئے۔ وزیراعظم کیوں ڈر رہے ہیں۔کانگریس کے لیڈر نے الزام لگایا کہ رافیل سے منسلک کمپٹرولر اینڈ آدیٹر جنرل (سی اے جی) کی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے سے پہلے ہی میڈیا میں لیک کرائی گئی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کچھ چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔ جب مسٹر کھڑگے اپنی بات رکھ رہے تھے اس وقت حکمراں فریق کے اراکین اپنی اپنی سیٹوں پر کھڑے ہوکر زور زور سے ہنگامہ کرنے لگے۔ کانگریس کے اراکین کے ایوان سے باہر جانے کے تک حکمراں فریق کا شورو غل بھی جاری رہا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...