مواخذے کا نوٹس مستردہونے پر عدلیہ کا رخ کر سکتی ہے کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd April 2018, 12:58 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،22؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) کانگریس کے لیڈروں نے کہا ہے کہ اگر چیف جسٹس دیپک مشرا کے خلاف دیے گئے مواخذہ کی تجویز کے نوٹس کو راجیہ سبھا کے چیئرمین مسترد کرتے ہیں تو پارٹی سپریم کورٹ کا رخ کر سکتی ہے۔ پارٹی کے ایک رہنما نے کہا کہ چیئرمین کے فیصلے کو چیلنج کیا جا سکتا ہے۔اور اس کا عدالتی جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اس امید کے ساتھ چیف جسٹس پر اخلاقی دباؤ بنا رہی ہے کہ مواخذہ کی تجویز پیش کئے جانے پر وہ اپنے عدالتی ذمہ داری سے دستبردارہو جائیں گے۔کانگریس کے ایک رہنما نے کہا کہ پہلے بھی مواخذہ کا سامنا کرنے والے جج عدالتی کام سے الگ ہوئے تھے اور چیف جسٹس کو بھی یہی کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف روایت ہے، اس کے لئے کوئی قانونی یا آئینی شق نہیں ہے۔ کانگریس کو امید ہے کہ مواخذ ہ کی تجویز کے تناظر میں جلد فیصلہ ہوگا۔ادھر پارلیمنٹ میں ایک حکام نے اس بات پر زور دیا کہ نوٹس کو قبول کئے جانے سے پہلے اس کی باتوں کو عام کرنے سے پارلیمانی قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔غور طلب ہے کہ گزشتہ جمعہ کو کانگریس اور چھ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے ملک کے چیف جسٹس پر عہدہ کے غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف مواخذہ کی تجویزکا نوٹس دیا تھا۔ مواخذہ کی تجویز پر کل 71 ارکان نے دستخط کئے ہیں جن میں سات رکن ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔ مواخذہ کے نوٹس پر دستخط کرنے والے ممبران پارلیمنٹ میں کانگریس، این سی پی، سی پی ایم، سی پی آئی، ایس پی، بی ایس پی اور انڈین یونین مسلم لیگ کے ارکان شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...