کانگریس اپنا محاسبہ کرنے کیلئے تیارنہیں:مودی۔ملکی سطح پر اتحاد میں ناکام پارٹی کی نظریں اب باہر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th September 2018, 11:29 AM | ملکی خبریں |

بھوپال26؍ستمبر(ایس او نیوز؍یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اتحاد میں ناکام رہی پارٹی اب ہندوستان کے باہر اتحاد تلاش کررہی ہے ۔مودی نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی کی مدھیہ پردیش اکائی کی جانب سے یہاں منعقد’’کارکنان مہا کنبھ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ہندوستان میں اتحاد بنانے میں کامیاب نہیں ہورہی ہے اس لئے اب اس کی نظر باہر کی طرف ہے ۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اب باہر کے ملک طے کریں گے کہ ہندوستان کا وزیراعظم کون ہوگا۔اسی ضمن میں انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اقتدار کھودیا ہے ،لیکن کیا توازن بھی کھودیا؟پاکستان کے سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے گزشتہ دنوں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان کے اگلے وزیراعظم راہل گاندھی ہوں گے اور وزیراعظم نریندرمودی راہل گاندھی سے خوف زدہ ہیں۔اس ٹویٹ کے بعد بی جے پی نے الزام لگایا تھا کہ راہل گاندھی کے لئے پاکستان سے ’’تشہیر‘‘ہورہی ہے ۔مسٹر مودی نے کہا کہ کانگریس اب ملک کے لئے بوجھ بن گئی ہے اور ایسے لوگوں سے ملک کو بچانا بھی شہریوں کا فرض ہے ۔انہوں نے کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ سواسو سال پرانی پارٹی، جس کے پاس لاتعدا د سابق مرکزی وزیر،سابق وزیراعلیٰ ،سابق رکن پارلیمنٹ اور سابق رکن اسمبلی ہیں،ایسی پارٹی کو آج خورد بین سے دیکھنا پڑرہا ہے کہ وہ کہیں بچی بھی ہے یانہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کو اپنا محاسبہ کرنا چاہئے کہ ایسا کیوں ہوا ہے ۔مودی نے کہا کہ بی جے پی نے بھی الیکشن ہارے لیکن کبھی ای وی ایم کو اس کا قصوروار نہیں ٹھہرایا،بلکہ اپنا محاسبہ کرتے ہوئے عوام کا بھروسہ جیتا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اپنے تکبر کی وجہ سے اپنا محاسبہ کرنے کے لئے بھی تیار نہیں ہے ۔وزیراعظم نے ایک بار پھر خود کو’’چائے والا‘‘بتاتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو ایک چائے والے کا وزیراعظم بننا اور غریب ماں کے بیٹے شیوراج سنگھ چوہان اور یوگی آدتیہ ناتھ کا کرسی پر بیٹھنا منظور نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ہار کے ڈر سے اتحادکررہی ہے ،وہ ملک کی بھلائی کے لئے نہیں ہے ،گھمنڈی کانگریس اب چھوٹی چھوٹی پارٹیوں کے پیر پکڑ رہی ہے ۔انہوں نے کانگریس پر ووٹ بینک کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسلامک ملکوں میں بھی تین طلاق کی روایت نہیں ہے ،لیکن ہندوستان میں جس پارٹی کی سربراہ ایک خاتون ہے ،اس پارٹی نے ووٹ بینک کی سیاست کے پیش نظر خواتین کی فکر نہیں کی۔تقریباً 40منٹ کے اپنے خطاب کے آخر میں مسٹر مودی نے کارکنان میں جوش بھرتے ہوئے کہا کہ مخالفین جتنی کیچڑ اچھالیں گے ،اتنا ہی کمل کھلتا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...