کانگریس امیدواروں کی پہلی فہرست12؍اپریل کو متوقع؛ دو حلقوں سے چناؤ لڑنے کا موقع دینے پرمیشور کی ہٹ دھرمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th April 2018, 12:30 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو11؍اپریل(ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں اگلے ماہ12؍مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست 12؍اپریل کو جاری کرے گا ۔ کانگریس کے ترجمان پروفیسر کے ای رادھا کرشنا نے بتایا کہ کانگریس اسکریننگ کمیٹی نے اپنی رپورٹ کانگریس ورکنگ کمیٹی کوپیش کردی ہے۔ دو دن قبل7اور8اپریل کو کانگریس صدر راہل گاندھی اپنے دورۂ کرناٹک کے دوران پارٹی امیدواروں کے ناموں اور جیت کے لئے ان کی قابلیت پر بھی ایک نظر ڈالی ہے۔ پارٹی امیدواروں کی پہلی قابلیت پر بھی ایک نظر ڈالی ہے۔

پارٹی امیدواروں کی پہلی فہرست اگلے دودنوں میں جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ رادھا کرشنا نے بتایا کہ پہلی فہرست میں زیادہ سے زیادہ امیدواروں کے ناموں کے اعلان کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے موجودہ اراکین اسمبلی وزراء اور سینئر لیڈروں سے واضح کہا ہے کہ ایک مرتبہ فہرست جاری کئے جانے کے بعد اس میں تبدیلی نہیں ہوگی، اس لئے ناراضی اور مظاہروں سے گریز کریں۔ ایک سینئر پارٹی لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کے مقابلے ہماری پارٹی میں باغیوں کی تعداد بہت کم ہے۔ ہم باغیوں سے بھی صلاح مشورہ کریں گے۔

دریں اثناء آج کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا ہے کہ بنیاد ی طورپر کانگریس میں رہنے والوں اور دل بدلی کرکے پارٹی میں شامل ہونے والے لیڈروں کا معاملہ الگ ہے۔ حالانکہ پارٹی امیدواروں کا انتخاب کرنے لیڈروں کے درمیان رسہ کشی چل رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ سدارامیا کی طرح انہیں بھی دو حلقوں میں چناؤ لڑنے کا موقع دیاجاناچاہئے۔

وزیراعلیٰ سدارامیاکو میسور کے چامنڈیشوری اور باگل کوٹ ضلع کے بادامی حلقہ سے چناؤ لڑنے پارٹی کے سینئر لیڈروں نے مشورہ دیاہے۔ اس طرح انہیں بھی ٹمکور کے کورٹ گیرے اور بنگلورکے پلکیشی نگر سے چناؤلڑنے کا موقع فراہم کرنے پرمیشور نے پارٹی کے سینئر لیڈروں سے مطالبہ کیاہے۔ پرمیشور کی اس مانگ بشمول سینئر کانگریس لیڈر ملیکارجن کھرگے کئی سینئر کانگریس لیڈروں نے تائید کی ہے۔ یہ لیڈران پرمیشور کی حمایت میں کھڑے ہوئے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔