صدارتی انتخابات ؛رام ناتھ کووند کے خلاف سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کمار ہوں گی اپوزیشن کی مشترکہ امیدوار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd June 2017, 11:36 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) 17جولائی 2017کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے حزب اختلاف نے سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کمار کو اپنا مشترکہ امیدوار بنایا ہے۔اس طرح اپوزیشن نے این ڈی اے کے امیدوار رام ناتھ کووند کے سامنے خاتون اور دلت امیدوار کو کھڑا کر کے اپنا چیلنج پیش کیا ہے۔اپوزیشن کے اجلاس میں تین نام سامنے آئے لیکن میرا کمار کے نام پر تمام پارٹیوں نے اتفاق کیا۔سونیا گاندھی نے میرا کمار کے نام کی تجویز پیش کی جس پر تمام پارٹیوں نے اتفاق کیا۔

72سالہ میرا کمار نے بدھ کی دیر شام سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی۔بنیادی طور پر کانگریس اور بائیں پارٹیاں چاہتی تھیں کہ صدارتی انتخابات یکطرفہ نہ ہو اس لیے وہ ایک ایسا امیدوار پیش کرنا چاہتے تھے جسے تمام اپوزیشن پارٹیاں اپنی حمایت دیں۔16سیاسی جماعتوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی اپوزیشن کے اجلاس میں حصہ لیا جہاں میرا کمار کے نام پر مہر لگائی گئی۔

اس سے پہلے جمعرات کو صدارتی انتخابات پر پارلیمنٹ ہاؤس کی لائبریری میں اپوزیشن کی میٹنگ ہوئی۔اجلاس میں کانگریس سے سونیا گاندھی، منموہن سنگھ، احمد پٹیل، غلام نبی آزاد، اے انٹونی، ملیکا ارجن کھرگے موجود رہے۔بی ایس پی سے ستیش مشرا، ٹی ایم سی سے ڈیریک او برائن، ایس پی سے رام گوپال یادو، نریش اگروال، آر ایل ڈی سے اجیت سنگھ، نیشنل کانفرنس سے عمر عبداللہ، این سی پی سے شرد پوار، پرفل پٹیل، طارق انور، سی پی ایم سے سیتا رام یچوری، سی پی آئی سے ڈی راجہ بھی اجلاس میں شامل ہوئے۔

پہلے کہا جا رہا تھا کہ این سی پی بھی نتیش کمار کی طرح ہی این ڈی اے کے امیدوارکی حمایت کرنے کا من بنا رہی ہے جس کے بعد کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں غلام نبی آزاد اور احمد پٹیل کو پوار سے ملاقات کرنے کے لئے بھیجا۔بائیں رہنما سیتا رام یچوری، جو اپوزیشن کی جانب سے امیدوار کھڑا کئے جانے پر زور دے رہے ہیں۔ انہوں نے بھی شرد پوار سے ملاقات کی۔اس کے بعد پوار بھی اپوزیشن کے اجلاس میں شامل ہوئے۔اجلاس میں ڈی ایم کے سے کنموئی، کیرل کانگریس سے جوس منی، جے ایم ایم سے ہیمنت سورین اور سنجیو کمار، آرایس آرپی سے پریم چندرن، اے آئی یوڈی ایف کے نمائندے (بدرالدین اجمل کے بیٹے)، جے ڈی ایس سے دانش علی، مسلم لیگ سے اسماعیل اور آر جے ڈی سے لالو پرساد یادو بھی شامل ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...