سیاسی لیڈران کی افرازکے گھرآمد،حکومت اوراپوزیشن کی اہل خانہ سے ملاقات ،کانگریس اورلیفٹ نے ریلی نکالی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th December 2017, 11:34 PM | ملکی خبریں |

کولکاتہ، 9؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کی حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران راجستھان کے راجسمند ضلع میں لوجہاد کے نام پر مارے گئے افرازالاسلام خان کے آبائی گاؤں مالدہ ضلع کے سیدپورجا کر افراز کے اہل خانہ سے ملاقات اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرا رہے ہیں۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کل ہی 46سالہ افرازالاسلام خان کے اہل خانہ کو 3لاکھ روپے معاوضہ اور گھر کے ایک فرد کو نوکردی دینے کا اعلان کیا تھا۔ افرازالاسلام کے پاس تین بیٹیاں ہیں۔ بیوہ کے علاوہ ماں بھی ہیں۔ترنمول کانگریس کے سینئرلیڈران وریاستی وزراء فرہادحکیم،شوبھندو ادھیکاری،تین ممبران پارلیمنٹ سدیپ بندوپادھیائے،سوگاتارائے اور کاکولی دستیدار نے سیدپور گاؤں کا دورہ کرکے افرازکے گھر جاکر ملاقات کی۔ پانچ لاکھ روپیہ چیک دیا۔جس میں دو لاکھ روپے پارٹی کی طرف سے دئے گئے۔ تین لاکھ روپیہ حکومت کی طرف سے دیاگیاہے۔ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈران وریاستی وزراء فرہاد حکیم،شوبھندو ادھیکاری، تین ممبران پارلیمنٹ سدیپ بندو پادھیائے، سوگاتارائے اور کاکولی دستیدار نے سیدپور گاؤں کا دورہ کرکے افراز کے گھر جاکر ملاقات کی۔وہیں۔ کانگریس کے راجیہ سبھا کے رکن پردیپ بھٹاچاریہ اور دیگر پارٹی کے لیڈران کے ساتھ سید پور گاؤں جاکر فراز کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ریاستی کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری بھی آج پہنچ رہے ہیں۔ کانگریس اور بایاں محاذ کی جماعتوں نے کلکتہ میں ریلی نکالی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...