کانگریس صدر راہل گاندھی کی ضلع شمالی کینرامیں متوقع آمد۔ استقبال کی تیاریاں زوروں پر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th March 2018, 7:55 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 12؍مارچ (ایس او نیوز) اسمبلی انتخابی مہم کے پس منظر میں مارچ کے تیسرے ہفتے میں کانگریس صدر راہل گاندھی ضلع شمالی کینرا کا دورہ کرنے کی امید جتائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے استقبال اور دورے کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے کے لئے پارٹی کی طرف سے تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔

پارٹی کے بیلگام ژون کے انچارج مانیکیم ٹھاکور نے بھٹکل میں پارٹی لیڈران کے ساتھ ایک جائزاتی نشست کا اہتمام کیا جس میں بتایا گیا کہ 21 مارچ کو راہل گاندھی کی آمد متوقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھٹکل کے اسمبلی حلقے میں بہت زیادہ ترقیاتی کام انجام دئے گئے ہیں۔درپیش اسمبلی انتخاب انتہائی اہم ہے ، اس لئے کانگریس کارکنان کو چاہیے کہ وہ بوتھ لیول پر پارٹی کو مضبوط کرتے ہوئے موجودہ رکن اسمبلی منکال وئیدیاکو پھر ایک بار کامیاب کرنے کرنا ہوگا۔

اس موقع پر کانگریسی لیڈر پرشانت دیشپانڈے نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر بوتھ میں نوجوان لیڈروں کو زیادہ اہمیت دی جانی چاہیے۔ بی جے پی صرف فیس بک اور وہاٹس ایپ پر دیش بھکتی کے سبق پڑھاتی ہے۔کانگریس پر دھرم کی سیاست چلنے کا جھوٹا الزام لگاتی ہے۔ایم ایل اے منکال وئیدیا، کانگریس ضلع کمیٹی کے صدر بھیمنّا نائک وغیرہ نے بھی کارکنان سے خطاب کیا۔میٹنگ میں ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، بھٹکل بلاک کانگریس کے صدر وٹھل نائک، تعلقہ پنچایت کے صدر ایشور نائک، نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا،جالی پٹن پنچایت صدر عبدالرحیم اور دیگر کانگریسی لیڈران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔