کانگریس لیڈرآنند شرما کا یو ٹرن، پہلے پرنب مکھرجی سے ظاہر کی ناراضگی اب ہوگئے مرید

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th June 2018, 11:15 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،8؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے ناگپور واقع آرایس ایس دفتر میں خطاب کئے جانے کو لے کر کانگریس کے لیڈر اور سابق مرکزی وزیر آنند شرما نے ناراضگی ظاہر کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ پرنب مکھرجی کے اس قدم سے کانگریس کے لاکھوں کارکنان ناراض ہوگئی ہیں، لیکن پرنب مکھرجی کی تقریر کے ایک دن بعد ہی انہوں نے یوٹرن لے لیا ہے۔ آنند شرما نے سابق صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی کی تقریر کی جم کر تعریف کی ہے۔

آنند شرما نے کہا کہ اس تقریر کے بعد پرنب مکھرجی کا قد مزید بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا "پرنب دا، ناگپور میں آپ کا قد اور بڑا ہوگیا ہے۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔ سیکولرآئینی جمہوری کو بنائیرکھنے کے لئے آپ کی طاقتوں پر ہمیں کوئی شک نہیں تھا۔ انہوں نے مزید لکھا ہے آپ نے آرایس ایس کو ہندوستان کے روا داری اور تنوع کے بارے میں بتایا۔ امید ہے کہ وہ آپ کے پیغام پرعمل کریں گے۔

اس سے قبل آنند شرما نے پرنب مکھرجی کی جم کر تنقید کی تھی۔ انہوں نے اپنیٹوئٹ میں لکھا تھا "آرایسایس دفتر میں پرنبدا کی تصویروں نے ہندوستان کے جمہوری اقدار، اور سیکولرازم میں یقین رکھنے والے لوگوں اور کانگریس کے لاکھوں کارکنان کوناراض کیا ہے"۔

شرما نے آگے کہا کہ بات چیت صرف انہی لوگوں کے ساتھ ہوسکتی ہیجو سننے، اپنانے اور تبدیلی لانے کے لئے تیار ہوں۔ ایسا نہیں لگتا ہے کہ آرایس ایس اپنے کور ایجنڈا کو چھوڑ چکا ہے کیونکہ وہ حقوق کی بات کرتا ہے۔

آرایس ایس کے دفتر میں "قوم، قومیت اور حب الوطنی" کے موضوع پر سابق صدر جمہوریہ اور کانگریس کے سینئر لیڈررہے پرنب مکھرجی نے اپنے خیالات پیش کئے۔ جمعرات کو پرنب مکھرجی کے نظریات اور مثبت باتوں نے ان کی تقریر کو خاص بنادیا ہے۔ مکھرجی نے رواداری ، اتحاد اور تنوع کو ہندستان کی سب سے بڑی پہچان قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ ہمیں ایسے ملک کی تعمیر کرنی ہے جہاں لوگوں کے اندر خوف نہیں ہواورسب متحد ہوکر ملک کی ترقی کے لئے کام کریں۔

سابق صدر جمہوریہ کی تقریر پر سیاسی بیان بازیوں کا دور بھی شروع ہوگیا ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر رام مادھو نے پرنب مکھرجی کی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پرنب دا اورآرایس ایس سربراہ کی تقریروں میں ایک دوسرے کیلئے عزت صاف طورپردیکھی جاسکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں لیڈروں نے ملک کو ایک اہم پیغام دیا ہے۔ دوسری جانب کانگریس کے لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے پرنب مکھرجی کی تقریر کو آرایس ایس ہیڈ کوارٹر میں سنگھ کو ہی آئینہ دکھانے والے قرار دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...