کانگریس نے اتر پردیش انتخابی مہم کا آغازکیا 

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 23rd July 2016, 8:15 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23؍جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )کانگریس نے آج اتر پردیش انتخابات کے لیے اپنی مہم شروع کر دی اور پارٹی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر سے تین روزہ بس یاترا’27سال یوپی بے حال‘کو پرچم دکھا کر روانہ کیا۔اس یاترا کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی حاصل کرنا اور اتر پردیش میں کانگریس کے اقتدار سے باہر ہونے کے بعد بننے والی حکومتوں کی گزشتہ 27سالوں کی مبینہ ناکامی کو اجاگر کرنا ہے۔یہ یاترا کل ملاکر 600کلومیٹر کی مسافت طے کرے گی۔اعلی کانگریسی لیڈروں اور ریاست کے پارٹی امور کے انچارج ، جنرل سکریٹری غلام نبی آزاد، ریاست میں پارٹی کے وزیراعلیٰ کے عہدے کی امیدوار شیلا دکشت اور ریاستی اکائی کے سربراہ راج ببر دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ اس بس میں سفر کریں گے جوکانپورپہنچنے کے دوران راستے میں مختلف مقامات پر روکے گی۔کانگریس کے یہ لیڈران راستے میں کئی عوامی جلسوں سے خطاب بھی کریں گے اور پارٹی کارکنوں سے بات چیت کریں گے۔یاترا ایک دن میں چاراضلاع سے گزرے گی اور پہلے دن مرادآباد میں روکے گی اور مغربی اترپردیش کے اہم اضلاع سے ہوتی ہوئی جائے گی۔پارٹی کی یہ بس یاترا رام پوراوربریلی ہوتے ہوئے شاہ جہاں پور جائے گی اور تیسرے دن یہ ہردوئی، قنوج اور پھر کانپور جائے گی۔آزادنے کہاکہ پارٹی کا ہدف اترپردیش میں حکومت تشکیل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی لوگوں کو مذہب اور ذات کی بنیادپرتقسیم کرنے کے بجائے انہیں متحد کرنے پر یقین کرتی ہے۔
آزاد نے کہا کہ اس یاترا کے ذریعے ہم لوگوں کو سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے اتحاد کا پیغام دیں گے۔دیگر پارٹیوں کی طرح ہم لوگوں کو مذہب اور کمیونٹی کے نام پر بانٹنا نہیں چاہتے۔راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر نے کہاکہ کانگریس کوریاست کے اقتدار سے باہر ہوئے 27سال ہو گئے ہیں اور اس مدت میں بی جے پی، بی ایس پی اور ایس پی نے ریاست پر حکومت کی اور لوگوں کو کمیونٹی اور مذہب کے نام پر تقسیم کیا ، لیکن ہم سب لوگوں کو ایک کرنے کی کوشش کر کے حکومت بنائیں گے جو کسی ایک خاص کمیونٹی پر توجہ نہیں دے گی۔یاترا کے مکمل ہونے کے بعد لکھنؤ میں 29؍جولائی کو اتر پردیش کانگریس کی ایک میٹنگ ہو گی جس میں راہل گاندھی شرکت کریں گے۔اتر پردیش میں پارٹی کی انتخابی مہم کی کمیٹی کے صدر سنجے سنگھ نے کہا یاترا گزشتہ 27سالوں کی حکومتوں کے اقتدار پر روشنی ڈالے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم اس طرح سے مہم چلائیں گے کہ ہم کم از کم تین چار بار ہر ووٹر تک پہنچ سکیں۔اسی طرح کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ببر نے کہا کہ وہ اس یاترا کے ذریعے اتحاد کا پیغام لے جا رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...