کانگریس نے راہل گاندھی کو’اچھائی‘ ، مودی اوریوگی کو’برائی‘ کی علامت بتایا، جیت اچھائی کی ہوتی ہے،وجے دشمی پرویڈیوجاری ،نفرت کوپیارمیں بدلنے کااظہارِعزم
نئی دہلی19اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وجے دشمی کے تہوارپرلوگ برائی پراچھائی کی فتح کاجشن مناتے ہیں۔ کانگریس نے بھی وجے دشمی پرایک ویڈیوجاری کیاہے۔کانگریس نے اس ویڈیوکوسیاسی رنگ دیتے ہوئے پی ایم مودی، بی جے پی صدر امت شاہ اوراتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر نشانہ لگایا ہے۔کانگریس نے اپنے ویڈیو پیغام میں پی ایم مودی، امت شاہ، اوریوگی آدتیہ ناتھ کوبرائی کی علامت بتایاہے جب کہ کانگریس صدر راہل گاندھی کو اچھائی کی علامت دکھایاگیاہے۔اس ویڈیومیں لکھاہے’’وجے دشمی کے موقع پر یاد رکھیے برائی کے خلاف جیت ہمیشہ نیکی کی ہوتی ہے۔ویڈیومیں پی ایم مودی اورراہل گاندھی کی تقریرکاموازنہ کرتے ہوئے لکھا گیاہے کہ’’ برائی جوبانٹتی ہے،ایکتااسے ہرائے گی‘‘ پی ایم مودی کے بعد امت شاہ کی تقریرکا بھی ایک حصہ ویڈیومیں ڈالا گیا ہے اور لکھا گیا ہے کہ’’ برائی،جوجھوٹ بڑھاتی ہے،سچ اسے روکے گا‘‘ویڈیوکے آخرمیں ایک طرف یوگی آدتیہ ناتھ کی تصویرہے اور دوسری طرف راہل گاندھی ہے۔اس کلپ کے ساتھ لکھاہے کہ’’ برائی جونفرت پھیلاتی ہے،ہم ا سے پیار سے مٹائیں گے۔