کانگریس کاچیلنج: مودی بتائیں کہ وہ ’نیائے‘ منصوبہ کے حق میں ہیں یا مخالف، بی جے پی گمراہی نہ پھیلائے،پالیسی کمیشن اب پالٹیکل کمیشن بن گیاہے

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 26th March 2019, 10:24 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی:26 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)  کانگریس نے ’کم از کم آمدنی منصوبہ بندی‘ کے تحت غریب خاندانوں کو سالانہ 72 ہزار روپے دینے کے انتخابی وعدے کو لے کر بی جے پی کے حملے پر جوابی حملہ کیا اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ واضح کرنا چاہئے کہ کیا وہ غر یبوں کے مسائل کا تکفل کرنے والے اس مجوزہ اقدام کے حامی ہیں یا مخالف۔ پارٹی کے مرکزی ترجمان رندیپ سرجے والا نے یہ بھی کہا کہ 72 ہزار روپے ’خاتون خانہ‘ کے اکاؤنٹ میں ڈالے جائیں گے اور اس کا اطلاق کئے جانے کے بعد منریگا یا کسی دوسرے فلاحی منصوبہ کو بند نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ منصوبہ خواتین پر مرکوز ہوگا۔ اس کے تحت پیسہ ’خاتون خانہ ‘کے اکاؤنٹ میں جمع کی جائے گی۔سرجے والا نے کہا کہ اس اسکیم سے شہری اور دیہی علاقوں کو برابر انصاف ملے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس منصوبہ کے تحت غریب پانچ کروڑ خاندانوں کو سالانہ 72 ہزار روپے ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ مودی جی بتائیے، آپ مجوزہ اسکیم کے حامی ہیں یا مخالف؟ کیونکہ آپ کے وزیر اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ سرجے والا نے سوال کیا کہ :فریب کا سہارا لینے والے مودی جی کچھ سرمایہ داروں کو 3.17 لاکھ کروڑ روپے دے سکتے ہیں، لیکن غریبوں کو 72 ہزار روپے دینے میں انہیں دقت ہورہی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی جی اور بی جے پی ہمیشہ غریبوں کے خلاف کھڑی رہی ہے ۔ کانگریس کے مجوزہ وعدے کی پالیسی کمیشن کی طرف سے تنقید کیے جانے پر سرجے والا نے دعوی کیا کہ پالیسی کمیشن اب پولٹیکل کمیشن‘ بن گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔