بی جے پی سرکار گرتے ہی بھٹکل میں جشن کا ماحول؛ کانگریس کے حمایتی ریلی کی شکل میں نکل کر شمس الدین سرکل پر چھوڑے پٹاخے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th May 2018, 6:43 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 19/مئی (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں 55 گھنٹوں والی بی جے  پی سرکار گرنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی بھٹکل میں جشن کا ماحول دیکھا گیا، بالخصوص  کانگریس کی حمایتی نوجوان کثیر تعداد میں بائک ریلی کےذریعے  نیشنل ہائی وے سے گذرتے ہوئے شمس الدین سرکل پر پہنچ کربلند ٹاور   پر کانگریس کا جھنڈا لہرایا، پھر جشن مناتے ہوئے پٹاخے چھوڑے۔

نوجوانوں کے کثیر تعداد میں جمع ہوجانے سے کچھ دیر کے لئے ٹریفک نظام متاثر ہوا، مگر پولس موقع پر موجود تھی، جنہوں نے  عوام کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے ٹریفک نظام کو رُکنے نہیں دیا۔ نوجوانوں کے ہاتھوں میں کانگریس کا جھنڈا لہرا رہا تھا، البتہ  اس موقع پر کوئی کانگریسی لیڈر نظر نہیں آیا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔