14جون کو کانگریس۔ جے ڈی ایس کوآرڈینیشن کمیٹی میٹنگ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th June 2018, 10:49 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،13؍جون (پی ٹی آئی ) کرناٹک کے لئے کانگریس ۔جے ڈی ایس کی پہلی کوآرڈی نیشن کمیٹی میٹنگ بنگلورو میں ہوگی جس کے دوران مخلوط حکومت کے شراکت دار اپنا کم سے کم مشترکہ پروگرام پیش کریں گے۔جے ڈی ایس کے سکریٹری جنرل دانش علی نے کہا کہ کمیٹی کے اراکین کرناٹک کی نئی حکومت کے اشتراک کویقینی بنانے کے لے جمعرات کی شام 4بجے ملاقات کریں گے ۔اس میٹنگ میں کانگریس اور جے ڈی ایس کے لیڈر مخلوط حکومت کے مشترکہ پروگرام اور دیگر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔علاوہ ازیں اس میٹنگ میں وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی، نائب صدر جی پرمیشور، سابق وزیراعلیٰ سدارامیا اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی جنرل سکریٹری انچارج کرناٹک کے سی وینوگوپال بھی شریک رہیں گے ۔ دانش علی نے کہاکہ اس میٹنگ میں مخلوط حکومت کی دونوں پارٹیاں ریاست کے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کریں گے 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔