بلاری کے لوگ اندھیرے سے نکل کر روشنی میں داخل ہوئے ہیں: سدارامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th November 2018, 11:42 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،8؍نومبر ( ایس او نیوز) ریاست کے پانچ حلقوں میں ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سدارامیا نے آج کہا کہ بلاری کے لوگ اندھیرے سے نکل کر روشنی کی جانب رواں دواں ہیں ۔

ضمنی انتخابات کے نتائج سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ بلاری پارلیمانی حلقہ سے کانگریس امیدوار وی ایس اگرپا کی شاندار کامیابی سے ریڈی برادران کی کمر ٹوٹ گئی ہے ۔ اس حلقہ میں کانگریس کو کامیاب کرنے پر بلاری حلقہ کے ووٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سچ کہا جائے تو اس حلقہ کے لوگ برسوں بعد اندھیرے سے باہر نکل کر روشنی کی جانب لوٹ آئے ہیں ۔جمکھنڈی اسمبلی حلقہ میں کانگریس امیدوار آنند نیام گوڈا کی کامیابی سے متعلق انہو ں نے کہا کہ آنند کی جیت یقینی تھی۔

بلاری میں کانگریس کی جیت پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ریاستی وزیر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ تمام یہ جانتے ہیں کہ بلاری کی جیت کانگریس کے لئے کتنی اہم تھی؟ انہوں نے بتایا کہ انتخابات میں ہار اور جیت لازمی ہے ۔لیکن بلاری میں امن کے ساتھ انتخابات منعقد کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لئے میں رکن اسمبلی سری راملو انا کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔پارٹی نے بلاری انتخابات کی ذمہ داری مجھے سونپی تھی میں نے یہ ذمہ داری پوری کی ہے ۔ بلاری کی مجموعی ترقی میرا خواب ہے میں اس کو انجام دینے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

ریاست میں ہوئے ضمنی انتخابات میں کانگریس کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ نے کہا ہے کہ ان انتخابات میں مخلوط پارٹیوں کی جیت سے ریاستی مخلوط حکومت کے حوصلے کافی بلند ہوئے ہیں ۔ ضمنی انتخابات کے نتائج اپوزیشن بی جے پی کے لئے بہت مایوس کن رہے۔ پہلے ہی سے اس کی امید تھی۔جمکھنڈی اسمبلی حلقہ سے کامیابی حاصل کرنے والے کانگریس امیدوار آنند نیام گوڈا نے کہا کہ اس حلقہ میں ان کے والد سدو نیام گوڈا کی خدمات اور حلقہ کے لئے کئے گئے ترقیاتی کاموں کے پیش نظر حلقہ کے ووٹروں نے انہیں یہ انعام دیاہے ۔انہوں نے کہاکہ جمکھنڈی حلقہ کی مجموعی ترقی کے لئے وہ ان کے والد کے نقش قدم پر چلیں گے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...