لوک سبھا انتخابات میں بھی کانگریس جے ڈی ایس اتحار برقرار رہے گا: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2018, 8:54 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍اکتوبر(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے کہا ہے کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس اور جے ڈی ایس کا اتحاد ریاست میں فرقہ پرست بی جے پی کو روکنے کے لئے کام کرے گا۔ آج شیموگہ میں ایک اخبار ی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے یہ بات بتائی۔

ریاستی حکومت کی طرف سے قومی بینکوں سے کسانوں کے قرضے معاف کرانے کے متعلق ایک سوال پر کہاکہ قومی بینکوں سے قرضوں کی معافی کے احکامات اگلے ماہ جاری کئے جائیں گے۔ شیموگہ پارلیمانی حلقے سے جے ڈی ایس امیدوار مدھو بنگارپا کی نامزدگی درج کرنے کے موقع پر ان کے ساتھ حاضر رہنے کے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ کوآپر یٹیو بینکوں سے کسانوں کے قرضے معاف کرنے کا حکمنامہ باضابطہ جاری کردیا گیا ہے، نومبر کے دوران قومی بینکوں کے قرضے معاف کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی نومبر کے پہلے ہفتے میں ریاستی حکومت کی طرف سے قومی بینکو ں سے کسانوں کے قرضوں کی معافی کے عوض رقم کی پہلی قسط بھی جمع کرادی جائے گی۔

کمار سوامی نے کہاکہ ریاستی حکومت نے اپنے طور پر قومی بینکوں سے قرضوں کی معافی کے لئے پہل کی ہے۔ اس اقدام کے بعد انہوں نے قومی بینکوں سے کسانوں کے قرضوں کے معافی سے متعلق وزیراعظم مودی پر کوئی نکتہ چینی نہیں کی، لیکن اس کے باوجود بھی بی جے پی کے بعض لیڈر کسانوں کے قرضوں کی معافی کے بارے میں بیان بازی کرتے ہوئے ان کے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کررہے ہیں یہ درست نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات کا یہ نتیجہ ریاستی عوام پر ظاہر کردے گا کہ کانگریس جے ڈی ایس اتحاد ریاستی عوام کے مفاد میں ہے، اور اس اتحاد کی مخالفت کرکے بی جے پی اپنے خاتمے کا راستہ ہموار کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مخلوط حکومت اگلے پانچ سال کے دوران ریاست کو ترقی کی جانب لے جانے اور سماج کے کمزور طبقات کی فلاح یقینی بنانے کے لئے کام کرے گی۔ بی جے پی قائدین ہمیشہ سے حکومت کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگاتے آئے ہیں۔ ان کا جھوٹ ریاستی عوام پر ظاہر ہوچکا ہے۔ ضمنی انتخابات میں پانچ حلقوں کے عوام اور آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ریاست کے تمام حلقوں سے عوام بی جے پی کو اس کے جھوٹ کے لئے سبق سکھانے والے ہیں۔

کمار سوامی نے کہاکہ اس ضمنی انتخابات کے بعد ریاست میں کانگریس اور جے ڈی ایس اتحاد اور مضبوط ہوگا۔ انتخابات میں ناکامی کے متعلق خدشوں پر کمار سوامی نے کہاکہ انتخاب میں کسی بھی امیدوار کی ہار اور جیت فطری بات ہے، سابق وزیراعظم دیوے گوڈا کو بھی تین مرتبہ الیکشن میں ہار ہوئی، ویسے بھی جے ڈی ایس نے ضمنی انتخابات میں کامیابی کو ہٹ دھرمی کے طور پر نہیں اپنایا ، جیت کے لئے جدوجہد کی جائے گی، عوام کا جو فیصلہ ہوگا اسے تسلیم کیاجائے گا۔ قابل امیدواروں کو میدان میں اتارا گیاہے، انتخابات کا سامنا کریں گے اور عوام کی طرف سے سنائے گئے فیصلے کا احترام بھی کریں گے۔اس موقع پر ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈی سی تمنا ، وزیر کنڑا اینڈ کلچر جئے مالا ، سابق وزیر کاگوڈ تمپا ،کمنے رتنا کر ، جے ڈی ایس امیدوار مدھو بنگارپا اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔