کانگریس نے اظہرالدین کو تلنگانہ سے الیکشن لڑنے کے لیے مدعو کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st October 2017, 10:27 AM | ملکی خبریں |

حیدرآباد، 20 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )2019 میں ہونے والے انتخابات کولڑنے کے لیے سیاسی حکمت عملی تیز ہوگئی ہے۔کانگریس پارٹی نے پہلے کرکٹر محمد اظہرالدین کو صوبے میں ہونے والے لوک سبھا یا اسمبلی انتخابات لڑنے کیلئے مدعوکیا ہے۔کانگریس کی ریاستی کائی کے چیئرمین این اتم کمار ریڈی نے کہاکہ ہم اظہرالدین کو مدعو کر رہے ہیں۔ریڈی نے کہا کہ پہلے کرکٹر کی طرف سے تلنگانہ میں متحرک ذمہ داری نبھانے کیلئے اپنی دلچسپی ظاہرکرنے کے بعد انہوں نے اظہرالدین کو مدعوکیا ہے۔ اظہرالدین نے کہا کہ اگر ہم پھر ایک ساتھ ملکر کام کریں تو ہماری کانگریس حکومت تلنگانہ میں آئیگی ۔اظہرالدین کی طرف سے آئے اس بیان کے بعد ریڈی نے کہاکہ میں تلنگانہ میں آپ کومدعوکر رہا ہوں۔آپ ایم پی یا ایم ایل اے جو بھی انتخابات لڑنا چاہتے ہیں،لڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی کانگریس تلنگانہ میں اظہرالدین کو انتخابات میں کھڑا کرنا چاہی گی اور پارٹی یہ بھی چاہتی ہے کہ وہ انتخابات کی تشہیر بھی کریں۔ حیدرآباد کے رہنے والے اظہرالدین اتر پردیش کے مرادآباد سے کانگریس کے ایم پی بھی رہ چکے ہیں۔انہوں نے سال 2014 میں راجستھان سے لوک سبھا انتخابات بھی لڑا تھا لیکن وہ ہار گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...