راجستھان کے انتخاب میں ’گھس پیٹھیوں ‘ کا بھوت : کانگریس کے پاس نہ کوئی’ پالیسی‘ ہے، نہ لیڈر: امت شاہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd September 2018, 12:05 PM | ملکی خبریں |

جے پورا،23؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ کانگریس ملک کا ’بھلا‘ نہیں کر سکتی؛ کیونکہ اس کے پاس نہ کوئی لیڈر ہے اور نہ ہی کوئی پالیسی ہے۔ راجستھان کے یک روزہ دورہ پر آئے شاہ گنگا پور سٹی میں ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

شاہ نے کہا کہ کانگریس ملک کا بھلا نہیں کر سکتی، راجستھان کا بھلا نہیں کر سکتی کیونکہ اس کے پاس نہ’ لیڈر‘ ہے، نہ’ پالیسی‘۔ کانگریس کی طرف سے راجستھان میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے وزیر اعلی کے عہدے کے لئے کسی لیڈر کا نام کا اعلان نہیں کئے جانے پر بھی شاہ نے کہا کہ جس پارٹی کا لیڈر مقرر نہ ہو، جس پارٹی کی پالیسی طے نہ ہو تو کیا اسے ووٹ دینا چاہئے؟۔

شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو محفوظ کرنے کا کام کیا ہے۔ امیت شاہ نے کہا کہ کروڑوں کی تعداد میں ملک میں درانداز ملک کو دیمک کی طرح چاٹ گئے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے مرکزی حکومت نے ان آرسی کے عمل کو شروع کی لیکن کانگریس کو اس سے بھی دقت ہے اور اسے اپنے ووٹ بینک کی فکر ہے۔ لیکن بی جے پی حکومت ایک ایک دراندازوں کو چن چن کر ووٹر لسٹ سے ہٹانے کا کام کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی شاہ نے دہرایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت راجستھان میں ایک مضبوط درخت کی جڑ کی طرح ہے جسے کوئی ہٹا نہیں سکتا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ 2014 کے عام انتخابات میں یہاں کے ووٹروں نے تمام 25 سیٹیں بی جے پی کی جھولی میں ڈالی دی تھیں۔ شاہ کے مطابق جب سے مرکز میں نریندر مودی کی حکومت بنی ہے راجستھان دن دگنی اور رات چوگنی اضافہ کر رہا ہے۔شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے کشمیر سے کنیا کماری تک اور کام روپ سے کچھ تک پورے ملک میں ’وکاس‘ کی گنگا بہادی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...