مدھیہ پردیش: نتائج آنے سے پہلے بی جے پی میں مچا کہرام ، شیوراج حکومت کے وزیر اور ممبر اسمبلی نے اٹھائے پارٹی پر سوال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd December 2018, 12:48 AM | ملکی خبریں |

بھوپال،02؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے سے پہلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی میں ہنگامہ آرائی کی خبریں آ رہی ہیں۔شیوراج سنگھ چوہان حکومت کے ایک وزیر اور ممبر اسمبلی نے پارٹی قیادت پر سوال اٹھائے ہیں۔دونوں کی ہی اس بار اسمبلی سیٹ بدل دی گئی تھی۔ بی جے پی کی موجودہ ممبر اسمبلی اوشا ٹھاکر کے ذریعہ ان کی سیٹ بدلے جانے کو لے کر بیان کئے گئے درد کو وزیر کسم مہدیلے کا بھی ساتھ مل گیا ہے۔مہدیلے نے ٹھاکر کے ساتھ نا انصافی ہونے کی بات کہی ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اندور سے موجودہ رکن اسمبلی اوشا ٹھاکر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگی پر قومی صدر امت شاہ سے سیٹنگ کرکے اپنے بیٹے آکاس وجے ورگی کو ٹکٹ دلانے کا الزام لگا رہی ہیں۔ ٹھاکر کے اس ویڈیو پر مہدیلے ٹویٹ کرکے ان کے درد میں شریک ہوئی ہیں۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اوشا ٹھاکر جی آپ کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے۔بے وجہ آپ کو اپنی اسمبلی 3 اندور چھوڑکرسوائے مہو جانا پڑا۔ہمیں آپ سے ہمدردی ہے۔ مہدیلے کو پارٹی نے پنا سے امیدوار نہیں بنایا وہ گزشتہ انتخابات یہاں سے جیتی تھی اور ان کا ٹکٹ کاٹ کر سابق وزیر برجیدر پرتاپ سنگھ کو پارٹی نے امیدوار بنایا ہے۔وہیں اوشا ٹھاکر کا اسمبلی حلقہ اندور تین سے بدل کر مہو کیاگیا۔ٹھاکر کے مقام پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل کیلاش وجے ورگی کے بیٹے آکاس کو امیدوار بنایا گیا ہے۔وائرل ہوئے ویڈیو میں ٹھاکر نے پارٹی میں کنبہ پروری بڑھنے کا الزام لگایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...