یڈیورپا کے گھر کے سامنے کانگریسی کسانوں کا احتجاج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th May 2017, 10:44 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،26؍مئی(ایس او نیوز) قومی بینکوں میں کسانوں نے جو قرضہ جات لئے ہیں ان کو معاف کرنے کیلئے مرکز کی مودی حکومت پر زور دینے کی مانگ کرتے ہوئے آج کانگریس سے وابستہ کسانوں نے ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا کی رہائش گاہ کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا۔ان لوگوں نے مطالبہ کیا کہ کسانوں کے کم از کم 50 فیصد قرضہ جات معاف کرنے کیلئے وزیر اعظم پر زور دیا جائے۔ان کسانوں نے یڈیورپا پر الزام لگایا کہ کسانوں کی فلاح وبہبود کے معاملے میں دوغلے بیانات دے کر یڈیورپا رعیت طبقے کے ساتھ ہمدردی کا ناٹک کررہے ہیں۔ رعیتوں کے قرضوں کی معافی کے متعلق گورکھ سنگھ کمیٹی سفارشات کو روبہ عمل لانے کیلئے مرکزی حکومت پر زور دینا چاہئے تھا۔ساتھ ہی مرکز پر اس بات کیلئے بھی زور دینے کی ضرورت تھی کہ کستوری رنگن رپورٹ کو لاگو نہ کیا جائے اور ڈاکٹر سوامی ناتھن رپورٹ کو لاگو کیاجائے۔ کلسا بنڈوری ، مہادائی اور کاویری مسائل پر فوری قدم اٹھاتے ہوئے ریاست کے ساتھ انصاف کیاجائے۔ ریاست میں سپاری کی فصلوں کوجو نقصان پہنچا ہے ان کی بھرپائی کیلئے مرکز فوراً مداخلت کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...