خاتون کانگریس کارکنوں پر ڈریس کوڈ لاگو کرنے کی کوشش، مہیلا کانگریس صدر کی ہدایت پر دیگر کانگریس کارکنوں میں ناراضگی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th November 2018, 12:55 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17؍نومبر(ایس او نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں اہم شخصیات کے متعلق بارہا می ٹو مہم کے تحت لگنے والے الزامات کو دیکھتے ہوئے کرناٹک پردیش مہیلا کانگریس کمیٹی صدر ڈاکٹر پشپاامرناتھ نے خاتون کانگریس کارکنوں پر ڈریس کوڈ لاگو کرنے کی پہل کی ہے۔ پشپا امرناتھ کی طرف سے جاری کئے گئے فرمان کے مطابق خاتون کانگریس کارکنوں کو حد سے زیادہ میک اپ اور لپ اسٹک کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان سے کہا گیا ہے کہ ہندوستانی تہذیب پرمشتمل لباس پہنا جائے اور پارٹی کی میٹنگوں میں شرٹ پیانٹ اور بغیر آستین والے لباس کے استعمال سے گریز کریں۔ مہیلاکانگریس صدر کی یہ ہدایت بعض کانگریس کارکنوں میں ناراضی کا سبب بنی ہوئی ہے۔ پشپا امرناتھ کو ریاستی مہیلا کانگریس صدر بنائے جانے کے بعد اب تک انہوں نے عہدہ نہیں سنبھالا ہے۔اتوار کے روز وہ باضابطہ مہیلا کانگریس کی صدارت سنبھال لیں گی، اس کے لئے پارٹی کی طرف سے جو تقریب منعقد کی گئی ہے اس میں شرکت کے لئے خاتون کانگریس کارکنوں پر یہ سخت پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ نیلی ساڑی اور روایتی بلاؤز پہن کر ہی آئیں۔ پشپا امرناتھ نے کہا ہے کہ خواتین کی طرف سے اگر بے حیائی کو ختم کرنے کی شروعات کی گئی تو اس سے کافی حد تک مسائل کو از خود قابو میں کیا جاسکتاہے۔ پشپا امرناتھ کی ہدایت ان کانگریس کارکنوں میں ناراضی کا سبب بنی ہوئی ہے جو ڈریس کوڈ کے معاملے میں اب تک آزاد تھیں۔ سابق کانگریس صدر لکشمی ہبالکر کے دور میں سکریٹری کے طور پر نامزدکئی خواتین نے پشپا امرناتھ کے اس ڈریس کوڈ کی مخالفت کی ہے۔ ان لوگوں نے کہا ہے کہ انہیں جو پسند آئے گا وہ وہی لباس استعمال کریں گی۔ پارٹی کی طرف سے لاگو کسی بھی پابندی کو اپنایا نہیں جائے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...