وزیر اعظم کے بارے میں برا بھلا کہنا ناقابل قبول کانگریس نے عمران خان کے بیان کی مذمت کی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 23rd September 2018, 9:11 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی23ستمبر(آئی این ایس انڈیاْ/ایس او نیوز) پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے حکومت ہندکے بارے میں دیئے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہاہے کہ عمران وہاں کی فوج اور آئی ایس آئی کے ماسک ہیں اور انہیں بھارت کی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں ’’برا بھلا‘‘ کہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

پارٹی کے مرکزی ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہاکہ پاکستان کے وزیر اعظم کے بارے میں ہم صرف یہی کہیں گے وہ چھلنی کیا بولے جس میں ایک ہزارسوراخ ہیں۔جودہشت گردی کا جنم داتا ہیں اس پاکستان کو کوئی حق نہیں ہے کہ حکومت ہند اور وزیر اعظم کے بارے میں برا بھلا بولے۔یہ ہمیں کبھی قبول نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہاکہ بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں ہمیشہ امن اور بھائی چارگی پیدا ہوئی ہے۔جب کہ پاکستان نے دہشت گردی کوفروغ دیا ہے۔وہاں کی حکومت اور عمران خان فوج اور آئی ایس آئی کا ماسک ہیں۔عمران کشمیر کی راگ الاپ رہے ہیں۔ہم ان کی بات کو مسترد کرتے ہیں۔دراصل، وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ امن مذاکرات دوبارہ شروع کیے جانے کے لیے میری دعوت پر ہندوستان کے گھمنڈی اور منفی رخ کی طرف سے مایوس ہوں۔بھارت کی طرف سے وزیر خارجہ سطح کی میٹنگ منسوخ کیے جانے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگرچہ میں نے اپنی پوری زندگی دیکھا ہے کہ چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پر فائز رہے ہیں اور ان کے پاس بڑی تصویر دینے کا نقطہ نظر نہیں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...