مہا گٹھ بندھن میں کانگریس نے 20 سیٹوں پر کیا دعوی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 9th January 2019, 2:01 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ:8/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مہا گٹھ بندھن میں سیٹوں کو لے کر آر جے ڈی اور کانگریس آمنے سامنے ہیں ۔ آج پارٹی اراکین کی میٹنگ میں کانگریس کے ممبران اسمبلی نے بہار کی کل 40 لوک سبھا سیٹوں میں سے 20 سیٹوں پر دعوی ٹھوک دیا۔ وہیں آر جے ڈی نے تیجسوی یادو کے چہرے کو آگے کر الیکشن لڑنے کی بات کہہ کر معاملہ پھنسا دیا۔پیر کو دن میں مچھلی۔ چاول پر مہا گٹھ بندھن کی پارٹیاں ایک ساتھ رہنے کا دم بھرتے رہیں۔ شام میں میٹنگ بھی کی لیکن آج سب کی اپنی بانسری اپنا راگ دیکھنے کو ملا۔ کانگریس اسمبلی ٹیم لیڈر سدانند سنگھ کے گھر میں ممبران اسمبلی کی میٹنگ ہوئی۔ سب نے ایک سر میں کہا بیس سیٹ سے کم منظور نہیں ہے۔ اراکین اسمبلی نے اس کے لئے راہل گاندھی کو خط لکھنے تک کی بات کہی۔ کانگریس کے رام دیو رائے، اجیت شرما، راجیش رام اور سدھارتھ کمار نے کھل کر اپنی بات کہی۔ادھر اپیندر کشواہا کی پارٹی کے ریاستی صدر بھودیو چودھری نے نشستوں کی تعداد تو نہیں بتائی لیکن اپنا عزم صاف کر دیا۔ کل کی میٹنگ میں سات سیٹوں کا دعوی کیا گیا تھا لیکن کیمرے میں انہوں نے کچھ نہیں کہا۔وہیں آر جے ڈی کے ریاستی صدر رام چندر پروے نے واضح کردیا کہ قیادت تو تیجسوی ہی کریں گے۔ رام چندر پروے نے کہا کہ کشمیر سے لے کر کنیا کماری تک آر ایس ایس اور بی جے پی کا صفایا کرنا ہے ۔ اس کی شروعات بہار میں تیجسوی پرساد یادو کی قیادت میں ہو چکی ہے۔ 40 سیٹوں پر مہا گٹھ بندھن کا قبضہ ہو، یہی عزم کل کیا گیا تھا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...