سرسی اور کاروار کے کانگریسی امیدوار بھیمنا اور ستیش کا کیس نیلمنگلا عدالت منتقل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th March 2019, 9:51 PM | ساحلی خبریں |

سرسی ؍کاروار:13؍مارچ (ایس او نیوز) اترکنڑا ضلع کانگریس صدر بھیمنانائک اور کاروار ۔ انکولہ حلقہ کے سابق ایم ایل اے ستیش سئیل کے خلاف انتخابات کے دوران میں غیرقانونی طورپر رقم سپلائی کے متعلق انکم ٹیکس محکمہ کی طرف سے دائر کردہ کیس نیل منگلا عدالت کو منتقل کیاگیا ہے۔

بنگلورو سے آتے ہوئے نیلمنگلا کے قریب ایک سواری میں رقم سپلائی کےد وران میں انکم ٹیکس افسران نے چھاپہ مارکر اپنی تحویل میں لئے تھے۔ سواری میں موجود لوگوں نے بات بتائی تھی کہ یہ رقم سرسی –سداپور حلقہ کے کانگریس امیدوار بھیمنا نائک اور کاروار ۔ انکولہ حلقہ کے کانگریس امیدوار ستیش سئیل کی ہے۔ اسی بنیاد پر انکم ٹیکس افسران نے انتخابات ختم ہونےکے 10ماہ بعد سرسی مارکیٹ اور انکولہ پولس  تھانوں میں سرسی اورکاروار کے اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے کیس درج کیا تھا۔ معاملے کو لےکر محکمہ پولس محکمہ کی طرف سے کیس نیلمنگلا کو منتقل کرنےکی عدالت سے درخواست کی گئی تھی تو عدالت نے منگل کو کیس نیلمنگلا منتقل کردیا ہے۔ اسی دوران میں بھیمنا نائک سرسی عدالت میں حاضر ہوکر ضمانت حاصل کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔