بھٹکل میں کانگریس کے روڈ شو میں عوام کی اُمڈ پڑی بھیڑ: عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے منکال وئیدیا نے کہا؛ میری عوامی خدمات ہی مجھے جیت دلائے گی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th May 2018, 9:49 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 9/مئی (ایس او نیوز)  12 مئی کو ہونے والے کرناٹکا اسمبلی انتخابات کے لئے  اپنی تشہیری مہم چلانے  آج  بدھ کو  کانگریس کی طرف سے بھٹکل میں  زبردست روڈ شو کا اہتمام کیا گیا جس میں سبھی طبقات کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے   بھٹکل کے کانگریسی اُمیدوار منکال وئیدیا کےحق میں اپنی حمایت کا ثبوت پیش کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منکال وئیدیا نے کہا کہ مخالفین  چاہیں جتنے بھی  الزام لگائیں اور اُنہیں جو چاہے  کہنے دیں،  مگر میں نے اپنی میعاد میں جو کام کیا ہے، میں  اُس سے پوری طرح مطمئن ہوں اور میں  گذشتہ پانچ برسوں میں ایک دن بھی ضائع کئے بغیر عوامی کاموں میں ہی مصروف رہاہوں۔ 

منکال وئیدیا  نے حلقہ کے عوام پر اعتماد جتاتے ہوئے کہاکہ مجھے سو فی صد یقین ہے کہ  میرے حلقہ کے عوام ترقی کے خواہاں ہیں اور ہمیشہ تعلیمی ترقی کو ترجیح دیتے ہیں ، غریبوں کو  بنیادی سہولیات فراہم کرنے والی سرکار  کے حق میں ہیں۔ مزید کہا کہ  ہمارے حلقہ کے عوام ڈھونگی بھاشن دینے والوں کی کبھی حمایت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  میں اپنے پانچ برسوں میں عام لوگوں کی خبرگیری کرتے ہوئے انہیں راحت دینے کی کوشش کی ہے، مگر آج جھوٹے وعدے اور دعوے کرنے والے ، عوام کی خدمت کرنے والے  کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

روڈ شو میں حلقہ کے دو اکثریتی طبقہ کے رائے دہندگان کے ساتھ ساتھ پسماندہ طبقات ، پچھڑے طبقات اور ماہی گیر طبقات کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور  منکال وئیدیا کی تائید کی۔  

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...