ایوان میں مودی کی تقریر پر اپوزیشن کی رائے: کانگریس نے ڈرامہ بازی قراردیا، چندرا بابو نائیڈو نے پی ایم کو گھمنڈی کہا 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 22nd July 2018, 1:53 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:21/جولائی(ایس او نیوز/ائی این ایس انڈیا)عدم اعتماد کی پیشکش پر بحث کے دوران مودی کی تقریر کو کانگریس نے 'ڈرامے بازی' قرار دیا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ پی ایم مودی سے رافیل ڈیل ، نیرو مودی ، سمیت دیگر کئی مسائل پرسوال پوچھے گئے، لیکن انہوں نے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا ۔ کانگریس لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ ان تقریر 'ڈرامے بازی' تھی۔ انہوں نے آندھرا پردیش کے لوگوں کے لئے کچھ نہیں کہا۔ وہ ہمیں بتا رہے تھے کہ پچھلی حکومتوں نے کیا نہیں کیا اور ان کی حکومت نے 4 سال کے دوران کیا کیا کیا ہے۔ وہیں کانگریس لیڈر جیوتی رادتیہ سندھیا نے کہا کہ مودی نے اپنے 2 گھنٹے کی تقریر کے دوران عوام سے منسلک کسی بھی مسائل پر لب کشائی نہیں کی ۔ بی جے پی جو کہہ رہی ہے اور جو کیا ہے، اس میں بین تفاوت اورواضح فرق ہے۔آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو نے کہا کہ پی ایم مودی نے ہم لوگوں کو گھمنڈی کہا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ خود مغرور ہیں۔ مکمل آندھرا پردیش انصاف کا انتظار کر رہا تھا، لیکن پھر مایوسی ہاتھ لگی۔ ان کے پاس اکثریت تھی، لیکن انہوں نے 'پالیسی' توڑی ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ گزشتہ 4 سال کے دوران میں 29 بار دہلی گیا، لیکن انصاف کی جگہ وہ (پی ایم مودی) میرے اوپریوٹرن کا الزام لگا کر سیاسی حملے کر رہے ہیں۔. انہوں نے کہا کہ پی ایم کو غیر ذمہ دارانہ طریقے سے خطاب کرتے ہوئے دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ مرکزی حکومت ہمیں نظر انداز کر رہی ہے کیونکہ ہمارے پاس عددی قوت نہیں ہے۔عدم اعتماد کی تجویز لانے والی تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سرینواس نے کہا کہ میں یہ سمجھ رہا تھا کہ ڈیڑھ گھنٹے تک بالی ووڈ کی کوئی بلاک بسٹر فلم دیکھ رہا ہوں۔ مجھے کوئی شک نہیں ہے کہ پی ایم مو دی دنیا کے بہترین ایکٹر ہیں۔ ٹی ڈی پی کے ہی ممبر پارلیامنٹ جے دیوگلا نے کہا کہ پی ایم کا یہ کہنا کہ ہم یہ سب سیاسی فوائد کے لئے یہ سب کر رہے ہیں، نہایت ہی مضحکہ خیز ہے۔واضح ہو کہ مودی حکومت کیخلاف اپوزیشن کی طرف سے پیش کردہ عدم اعتماد کی تجویزکو بی جے پی نے جیت لیا تھا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...