لوک سبھا انتخابات سے قبل پارٹی مضبوط کرنے میں مصروف کانگریس 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 23rd July 2018, 1:21 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ /نئی دہلی:22/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)لوک سبھا انتخابات سے پہلے کانگریس نے بہار میں عوام کی سطح پر تنظیم کو مضبوط بنانے کی کوشش شروع کی ہے جس کے تحت وہ ریاست کے ہر گاؤں میں کمیٹی کا قیام اور پنچایت صدر کی تقرری کرنے جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس نے ممبران اسمبلی اور قانون ساز کونسل اراکین کو ضلع چارج کی ذمہ داری سونپنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی بھلے ہی راشٹریہ جنتا دل کے ساتھ اتحاد میں انتخاب لڑے لیکن وہ سیاسی طور پر اہم اس ریاست میں ایک بار پھر گاؤں گاؤں میں اپنی موجودگی درج کرانا چاہتی ہے۔ کانگریس کے بہار انچارج شکتی سنگھ گوہل کا کہنا ہے کہ اگلے چند ماہ کے اندر اندر بہار کے تمام پنچایتوں اور دیہات میں پارٹی کی تنظیم صدور کا تقرر کیا جائے گا۔گوہل نے کہا کہ بہار میں صوبائی، ضلعی اور ڈویژن کی سطح پرہمار ی تنظیم موجود ہے۔ ہمیں یہ محسوس ہوا کہ جب تک ہم پنچایتوں اور اور دیہی سطح پر تنظیم کی تعمیر و ترقی کے لیے کام نہیں کریں گے اس وقت تک عوامی سطح پر ہم اپنی موجودگی درج نہیں کرا سکتے؛اس لئے ہم نے ہر پنچایت میں پارٹی صدر مقرر کرنے اور ہر گاؤں میں پارٹی کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شکتی سنگھ گوہل کا کہنا ہے کہ بہار میں تقریبا نو ہزار پنچایتیں ہیں۔ ہر پنچایت کے تحت ایک یا ایک سے زیادہ گاؤں ہیں۔ کئی پنچایتوں میں صدر کی تقرری ہو گئی ہے۔ دیہات میں کمیٹیاں بنانے کا کام بھی شروع ہو رہا ہے۔ گوہل نے کہا کہ اپنے پنچایت یا گاؤں میں مثبت شناخت رکھنے والے اور اچھی شبیہ کے افراد کو پنچایت صدر اور کمیٹی کا ممبر بنایا جا رہا ہے۔ گاؤں کی آبادی کے حساب سے کمیٹی میں ارکان کی تعداد مقرر کی جائے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...