کانگریس رام مندر کی تعمیر کے خلاف ماحول بنانے، راہل گاندھی ہندو ہیں یا نہیں: بی جے پی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2018, 12:33 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،15؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بی جے پی نے پیر کو الزام لگایا کہ کانگریس اپنے رہنماؤں کے ذریعے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے خلاف ماحول بنا نے میں مصروف ہے اور اسے حیرت ہے کہ راہل گاندھی ہندو ہیں یا نہیں۔

راہل گاندھی پر بی جے پی نے ایسے وقت میں حملہ کیا ہے جب کانگریس لیڈر ششی تھرور کے مبینہ بیان میں یہ بات کہی گئی کہ کوئی بھی اچھا ہندو کسی دوسرے کے عبادت گاہ کو توڑ وہاں رام مندر بنتے دیکھنا نہیں چاہے گا۔ بی جے پی ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی پارٹی رام مندر کے معاملے میں سپریم کورٹ سے جلد فیصلہ دیکھنا چاہتی ہے لیکن کانگریس اس میں تاخیر کرنے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس لیڈروں نے اس سے پہلے معاملے میں تاخیر کے لیے عرضی دائر کی تھی۔ اس سلسلہ میں اب کانگریس کے ایک اور لیڈر ششی تھرور کا نام جڑ گیا ہے۔نرسمہا راؤ نے کہا کہ بی جے پی خوبصورت رام مندر کی تعمیر دیکھنا چاہتی ہے اور عدالت کے فیصلے کا انتظار کرے گی۔ انہوں نے کانگریس صدر راہل گاندھی سے اس معاملے پر رخ صاف کرنے کو کہا۔

بی جے پی ترجمان نے کہا کہ وہ (کانگریس) اس بات کی سازش کر رہی ہے کہ عدالت سے کوئی فیصلہ نہیںآسکے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس اس معاملے پر ووٹ بینک کی سیاست کر رہی ہے۔ دراصل تھرور نے اتوار کو ایک پروگرام کے دوران کہا کہ کوئی بھی اچھا ہندو یہ نہیں چاہے گا کہ ایک مذہبی مقام کو گرا کر رام مندر بنے۔ بیان پر ہنگامہ کھڑا ہونے کے بعد تھرور نے ٹویٹ کیا کہ میرے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...