مودی راج میں ہوئے ریکارڈ ریل حادثات: کانگریس نے بنایا نشانہ؛ کہا ، اب تک ہوئے 27 ٹرین حادثات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st August 2017, 3:31 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)  کانگریس نے ہفتہ کو کلنگ۔ اتکل ایکسپریس کے پٹری سے تیرہ ڈبے اترنے کی وجہ سے 23مسافروں کی موت اور 97افراد زخمی ہونے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت کو ریلوے حادثوں کی حکومت قرار دیا ہے۔کانگریس نے ریلوے حادثوں کا ریکارڈ بنانے والی مودی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سال 2014میں بی جے پی اقتدار میں آئی، اس کے بعد سے اب تک 27ریل حادثے ہو چکے ہیں۔ان حادثات میں، 259مسافر ہلاک ہوئے اور 899زخمی ہو ئے ہیں۔

کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجیوالا نے ٹویٹ کیا کہ مئی 2014میں مودی حکومت اقتدار میں آئی، اس کے بعد سے اب تک 27ریل حادثے ہو چکے ہیں، جن میں 259مسافروں کی موت ہو گئی اور 899زخمی ہو گئے۔حکومت کب جاگے گی؟ ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ اتکل ایکسپریس حادثے میں مارے گئے مسافروں کے خاندانوں کے تئیں گہری تعزیت۔ ریلوے کی حفاظت کے دوران معصوم لوگوں کی موت سنگین حادثہ۔اس سال ملک میں بہت سے ٹرین واقعات ہوئے۔ایسے میں بلیٹ ٹرین کا خواب دکھانے والی مودی حکومت پر سوال اٹھنا لازمی ہے۔

حادثے کے بعد حکومت کی جانب سے معاوضے کے اعلان کو لے کر سرجیوالا نے کہا کہ معاوضے کی رقم ان لوگوں کی جان نہیں لوٹا سکتی ہے۔انہوں نے سوال داغا کہ اہم سوال یہ ہے کہ حادثوں کو روکنے کے لئے آپ کیا قدم اٹھا رہے ہیں؟ حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کیا ہیں، تاکہ کوئی حادثہ نہ ہو؟ کیا اقدامات کئے گئے تھے؟۔

خیال رہے کہ پوری سے ہریدوار جارہی کلنگ اتکل ایکسپریس ہفتہ کی شام ساڑھے پانچ بجے اتر پردیش کے مظفرنگر ضلع کے کھتولی تھانہ علاقہ میں گر کر تباہ ہوئی۔ریلیف اور بچاؤ کا کام ابھی بھی جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...