بی جے پی اعلیٰ کمان کو رقم ادا کرنے کے متعلق مذاکرہ،یڈیورپا اور اننت کمار کے خلاف لوک آیوکتہ اور اے سی بی میں شکایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th February 2017, 11:11 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍فروری(ایس او نیوز) بی جے پی اعلیٰ کمان کو رقم ادا کرنے کے متعلق مرکزی وزیر اننت کمار اور ریاستی بی جے پی صدر یڈیورپا کے درمیان ہوئی بات چیت کی سی ڈی منظر عام پر آتے ہی ان کے خلاف تحقیقات کرنے اور ریاستی بی جے پی دفتر پر چھاپہ مارنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی کانگریس کے شعبۂ قانون وانسانی حقوق کے چیرمین سی ایم دھننجیا نے لوک آیوکتہ سے مطالبہ کیا ہے۔آج انہوں نے لوک آیوکتہ جسٹس وشواناتھ شٹی سے ملاقات کرکے اس سلسلے میں شکایت درج کی۔ شکایت جمع کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں کے خلاف انسداد کرپشن قانون کے تحت کارروائی کی جانی چاہئے۔اتوار کے روز بی جے پی دفتر میں ہوئے پروگرام کے دوران یڈیورپا اور اننت کمار کے درمیان اعلیٰ کمان کو رقم ادا کئے جانے کے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس قائدین نے ایک سی ڈی بھی منظر عام پر لائی ہے۔انہوں نے کہاکہ اعلیٰ کمان کو رشوت ادا کرنا ایک سنگین جرم ہے، اسی لئے اس معاملے کی سختی سے جانچ کی جائے، فوری طور پر ملیشورم میں بی جے پی کا دفتر بند کیا جائے ، اور یہاں پر موجود جدیدترین ملٹی میڈیا آلات کو ضبط کرکے ان میں سے اس مذاکرہ کی تفصیلات یکجا کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں انہوں نے انسداد کرپشن بیورو میں بھی شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں کے درمیان بات چیت کی سی ڈی اور اس سلسلے میں الیکٹرانک میڈیا میں دکھائے گئے کلیپنگس بھی لوک آیوکتہ اور اے سی بی کو دئے گئے ہیں۔ دھننجیا نے کہاکہ سی ڈی کے مشمولات کی بنیاد پر یڈیورپا اور اننت کمار کو اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدینا چاہئے۔ یا پھر ریاستی کانگریس کا محکمۂ قانون دونوں کے خلاف ریاست گیر تحریک شروع کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس بات چیت کے متعلق دونوں رہنماؤں نے اپنی طرف سے کوئی تردید نہیں کی ہے، اسی لئے دونوں کے خلاف کارروائی بہت ضروری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...