کانگریس نے عوام کو دھوکہ دیا: راج ناتھ سنگھ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd December 2018, 9:56 PM | ملکی خبریں |

بانسور: الور،02؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کانگریس پر الزام لگایاہے کہ ملک پر55 سال تک حکومت کرنے والی اس پارٹی نے ملک کے عوام کو ٹھگا اور دھوکہ دیا ہے۔

راجناتھ نے یہاں انتخابی ریلی میں کانگریس پر ہندوستان کو دنیا کے غریب ممالک میں قطار میں کھڑا کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے عوام کی آنکھیں میں دھول جھونک کر سیاست نہیں کی بلکہ عوام کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سیاست کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ کانگریس نے 55 سال میں راجستھان میں کیا کیا اور وسندھرا راجے کی حکومت نے راجستھان کی ترقی کے لیے کیا کام کیا ہے۔50 سال میں کانگریس نے صرف 103 آئی ٹی آئی کھولے جبکہ راجے نے اپنے پانچ برسوں کے دوران 958 آئی ٹی آئی کھولے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ انتخابات آنے پر کانگریس کے لوگ مندر پہنچ جاتے ہیں۔اس سے پہلے مندر میں جاکر ان کو پوجا کرتے نہیں دیکھا گیا۔کانگریس کے لیے مندر اور گائے انتخابی مسئلہ ہو سکتا ہے لیکن بی جے پی کے لیے مندر انتخابی اسٹنٹ نہیں ہو سکتا۔یہ ہمارے ثقافتی زندگی کا اٹوٹ حصہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...