کانگریس نے سردار سروور باندھ پر مودی پرانتخابی سیاست کاالزام لگایا
نئی دہلی ، 17؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی گجرات میں سردار سرور ڈیم کا افتتاح کرکے اسمبلی انتخابات میں فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی حکومت گجرات میں کسان کے کھیت میں پانی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔کانگریس کے مواصلات محکمہ کے سربراہرندیپ سنگھ سرجیوالا نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس وقت کے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے 1961 میں اس ڈیم کی بنیاد رکھی تھی۔سال 1987 تک اس کی تعمیر کے سلسلے میں ماحولیاتی اور دیگر بہت سی رکاوٹیں آتی رہیں لیکن اسی دوران سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی نے تمام رکاوٹوں کو ختم کرکے ڈیم کی تعمیر کا راستہ ہموار کیا تھا۔