ضمنی انتخابات کے بعد کانگریس جے ڈی ایس اتحاد اور مضبوط ہوگا: جی پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th October 2018, 12:27 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17؍اکتوبر(ایس او نیوز) تین لوک سبھا اور دو اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے بعد ریاست میں کانگریس جے ڈی ایس اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہوگا۔ یہ بات نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہی۔

ودھان سودھا کے روبرو ناسک جانے والی گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانچوں حلقوں میں کانگریس جے ڈی ایس اتحاد کو کامیابی ملنے کا انہیں پورا یقین ہے، ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکمران اتحاد میں شامل دونوں پارٹیوں نے آپسی تبادلۂ خیال کے ذریعے حلقوں کی تقسیم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیموگہ پارلیمانی حلقے میں چونکہ کانگریس کی جیت فی الوقت ممکن نہیں ہے، اسی لئے حکمران اتحاد کو مضبوط کرنے کی حکمت عملی کے تحت یہ سیٹ جے ڈی ایس کے حق میں چھوڑ دی گئی ہے۔ بی جے پی کی طرف سے کانگریس کو کمزور قرار دیتے ہوئے لگائے جارہے الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ یڈیورپا جو چاہے کوشش کرلیں وہ کانگریسیوں کے حوصلوں اور ریاست میں کانگریس جے ڈی ایس کی دوستی کو توڑنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات کے لئے حلقوں کی تقسیم اور امیدواروں کے انتخاب کے معاملے میں کانگریس اور جے ڈی ایس میں کسی بھی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔

بلاری لوک سبھا حلقے میں مقامی قائدین اور اراکین اسمبلی سے مشوروں کے بعد ہی کانگریس نے وی ایس اگرپا کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ، انہیں میدان میں اتارنے سے پارٹی میں کسی طرح کا انتشار نہیں ہے۔ میڈیا کے بعض حلقوں میں ان خبروں پر کہ بلاری میں امیدوار کے انتخاب کو لے کر پارٹی میں انتشار پایا جاتا ہے، ڈاکٹر پرمیشور نے ان خبروں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم کے لئے کانگریس اور جے ڈی ایس قائدین ایک ساتھ میدان میں رہیں گے اور یہ یقینی بنائیں گے کہ اتحاد کے تمام امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں کامیابی حاصل کرلیں۔

میسور دسہرہ تقریبات میں کانگریس قائدین کو مدعو نہ کئے جانے پر میسور کے اراکین اسمبلی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے پرمیشور نے کہا کہ اس بیان کا انہوں نے جائزہ لیا ہے اور اس سلسلے میں وہ ضلع انچارج وزیر سے بھی تبادلۂ خیال کرچکے ہیں۔ ممکن ہے کہ رابطے کی کمی کے سبب ایسا ہوا ہوگا ، آئندہ ایسا ہونے نہ پائے اس کی ہدایت دینے کے بعد ضلع انچارج وزیر نے یقین دلایا ہے کہ آئندہ کسی طرح کی لاپروائی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ میسور دسہرہ تقریبات کے لئے اس بار بھی ریاستی حکومت کی طرف سے کوئی سب کمیٹی ترتیب نہیں دی گئی ۔ اسی لئے یہ بیان غلط ہے کہ کانگریس کے بجز دیگر پارٹیوں کے اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلی بار بحیثیت نائب وزیراعلیٰ وہ دسہرہ تقریبات میں شرکت کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...