یوگی آدتیہ ناتھ،کرناٹک میں فرقہ وارانہ جذبات بھڑکارہے ہیں: ڈاکٹر جی پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th January 2018, 11:33 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو9؍جنوری(ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں حکمران کانگریس نے آج اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر الزام لگایاہے کہ وہ آئندہ کرناٹک میں ہورہے اسمبلی انتخابات پر نظررکھ کر فرقہ وارانہ جذبات کو بھڑکارہے ہیں۔ ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا اور یوپی کے ان کے ہم منصب کے درمیان جاری لفظی جنگ میں حصہ لیتے ہوئے کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا کہ ان کی پارٹی ہندوسوامی سنتوں کا احترام کرتی ہے ۔ یوگی بھی ان میں سے ایک ہیں لیکن ان میں سوامیوں میں پائے جانے والی ایک بھی گن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگی کو کس نام سے مخاطب کرناچاہئے ہمیں معلوم نہیں۔ سوامی نام کے آگے ہم شری شری شری لگاتے ہیں لیکن یوگی آدتیہ ناتھ میں ایسے گن دکھائی نہیں دئے جنہیں سوامی کہاجائے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ پرسوں بروز اتوار بنگلورو میں یوپی کے وزیر اعلیٰ کی تقریر میں سدارامیا کی ذاتی زندگی پر حملے کئے گئے ہیں۔ اس طرح یوگی فرقہ وارانہ طرز پر سماج کی صف بندی کررہے ہیں۔ یوگی   پر سخت حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سدارامیا کی غذا کی عادت پر یوگی کو بات کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔ اس طرح یوگی اپنی تقاریر کے ذریعہ لوگوں میں فرقہ وارانہ جذبات بھڑکارہے ہیں۔ یوگی گؤ کشی اور بیف کو ہتھیار کے طورپر استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی شخص یا لیڈر پر ذاتی تبصرے کرنا غیر دستوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وزیراعلیٰ کو اپنے ہم منصب پر اس طرح کا ذاتی حملہ کرنا زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی معاملات میں کرناٹک کو اترپردیش سے سبق لینے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مبینہ طورپر کہا کہ فرقہ وارانہ تشدد جرائم کی شرح اور بچوں کا استحصال اترپردیش میں دیگر ریاستوں سے زیادہ ہے۔ پرمیشورنے بتایا کہ کانگریس ہندوؤں کو متحدرکھنے میں یقین رکھتی ہے اس کے برعکس بی جے پی ہندوسماج کے ٹکڑے کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ کے پی سی سی صدر نے کہا کہ مندروں کو راہل گاندھی کے دوروں کو بھی بی جے پی شک کی نظر سے دیکھ رہی ہے اور اسے ہندوتوا سے کانگریس کی نرمی کہاجارہا ہے۔ ہمارے تمام لیڈر مندروں کو جاتے ہیں اس کی ہم نے تشہیر نہیں کی۔بی جے پی سے انہوں نے سوال کیا کہ انہیں ہندوازم کا رکھواں کس نے بنایا؟۔ مذہب کے لیڈران دیگر پارٹیوں میں بھی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انتخابات کے پیش نظر پارٹی لیڈروں کے باہمی تبادلہ خیالات کاسلسلہ سی ایم ابراہیم کی جے ڈی ایس سربراہ دیوے گوڈا سے ملاقات

ریاستی اسمبلی انتخابات جیسے جیسے قریب آنے لگے ہیں ، سیاسی قائدین سے ملاقاتیں اور ان سے تبادلہ خیالات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جوکافی اہم اور دلچسپ ہوا کرتا ہے ۔

کانگریس نے لوک سبھا میں بھی طلاق ثلاثہ بل کی مخالفت کی تھی کرناٹک وقف بورڈ کے انتخابات میں تاخیر افسوسناک :ڈاکٹر کے رحمٰن خان

لوک سبھا میں طلاق ثلاثہ بل کے خلاف کانگریس نے کوئی آواز نہیں اٹھائی یہ ایک غلط خبر ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پیداوار ہے جس کو اسی کی ایماء پر میڈیا نے پھیلایاہے۔

اگلا وزیراعلیٰ بنانے ہائی کمان کے اعلان سے سدارامیاکا حوصلہ بلند راہل گاندھی کے بیان سے وزیراعلیٰ کی کرسی پر نظر رکھے لیڈروں کو مایوسی۔ بغاوت کے آثار

ریاست کرناٹک میں ہونے و الے اگلے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی اگر اکثریت حاصل کرکے دوبارہ اقتدار حاصل کرلے گی تو سدارامیا ہی اگلے وزیراعلیٰ ہوں گے ۔

مودی ، یوگی اور ونود سب نے کرناٹک کی توہین کی ،گالی گلوچ بی جے پی کا مزاج ؛گوا کے وزیر آبپاشی ونود پالیکر نے کیا کنڑیگا س کو ذلیل

منہ پھٹ بی جے پی لیڈرز ہر دن کوئی نہ کوئی متنازعہ اور اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے عوامی غیض وغضب کا شکار ہورہے ہیں، بیلگاوی ضلع کے خانہ پور تعلقہ میں چل رہے کلسا نالا تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد گوا کے وزیر برائے آبپاشی ونود پالیکر نے کرناٹک کے باشندوں کو حرامی کہہ ...

اُترکنڑا کے سُودّی ٹی وی نیوز چینل کے رپورٹرکی بائک درخت سے ٹکراگئی؛ رپورٹر کی موقع پر موت

سرسی سے ہانگل جانے کے دوران ایک کنڑا نیوز چینل کے رپورٹر کی بائک تیز رفتاری کے ساتھ  ایک درخت سے ٹکرانے کے نتیجے میں موقع پر ہی اُس کی موت واقع ہوگئی۔ یہ حادثہ اتوار کو ضلع ہاویری کے ہانگل کے قریب گُنڈورو نامی دیہات میں علی الصباح پیش آیا۔

دستور کو تبدیل کرنے والی بات کہنے والے آننت کمار ہیگڈے کے حلقہ میں ہی پہنچ کر گرجے فلم ایکٹر پرکاش رائے؛ کہا ہماری خاموشی ہمیں مار ڈالے گی

’بھائی چارگی کے ساتھ جینا‘ اور ’ہمارا دستور ہمارا فخر ‘کے موضوع پر سرسی کے راگھویندرا مٹھ میں منعقدہ ریاستی اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے معروف دانشور اداکار پرکاش رائے نے کہا کہ اس وقت دیش کو ایک بہت بڑی بیماری لگ گئی ہے۔