تینوں ریاستوں میں کانگریس سرکاربنائے گی ، کمل ناتھ کادعویٰ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 7th December 2018, 12:33 AM | ملکی خبریں |

بھوپال:6/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس مدھیہ پردیش کے صدر کمل ناتھ نے آج کہاہے کہ پارٹی نے کرناٹک اور گجرات کی غلطیوں سے سبق لیا ہے اورپارٹی کی جھولی میں مدھیہ پردیش کی 140 سے زائد سیٹیں آ رہی ہیں۔ آج یہاں صحافیوں سے گفتگو کے دوران مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ انہوں نے ریاست میں ایک ایک حلقے کا مطالعہ کیا ہے۔ کانگریس کے حصے میں 140 سے زائد سیٹیں آ رہی ہیں۔ گجرات اور کرناٹک میں پارٹی سے جو غلطیاں ہوئیں، ان سے سبق لیا گیا ہے۔انہوں نے بر سر اقتدار پارٹی بی جے پی پرالیکشن میں پیسے کی طاقت کا غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو پیسے بانٹنے سے کچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام سمجھدار ہیں اور انہوں نے ریاست اور ترقی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتظامی مشینری کے نا جائز استعمال کی پوری کوشش ہوئی، لیکن انتظامی باڈی نے کسی طرح کی جانبداری نہیں کی، جس کے لیے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ریاست میں تبدیلی پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگریزوں کے زمانے سے چلی آ ر ہے نظام کے تحت کئی عہدوں کے نام آج بھی وہی ہیں، جو اس وقت تھے۔ انہوں نے اس سلسلے میں کلیکٹر کی مثال دیتے ہوئے کہاہے کہ کلیکٹ کرنے والے کو یہ نام دیا گیا۔ اب اس فکر میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نیکہاکہ نام میں نہ سہی پوسٹ میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔