بی ایم سی میں کانگریس ایک ذمہ دار اپوزیشن کا کردار نبھائے گی:سرجیوالا

Source: S.O. News Service | Published on 23rd February 2017, 10:08 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی)کے انتخابات کے نتائج کے بعد کہا ہے کہ وہ ایک ذمہ دار اپوزیشن کا کردار نبھائے گی۔کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہاکہ بی ایم سی انتخابات میں عوام کے فیصلے کی ہم سر جھکا کر عزت کرتے ہیں اور زمین پر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی جائزہ لے گی کہ کیوں کانگریس کارکنوں اور لیڈران ممبئی والوں کا دل نہیں جیت پائے۔واضح رہے کہ بی ایم سی میں گزشتہ 20سالوں سے شیوسینا اور بی جے پی اقتدار میں ہے، لیکن ایک بات تو واضح ہے ممبئی سڑکوں پر گڑھے، پانی اور گٹر وغیرہ جیسی بدانتظامی کا جو حال ہے،انتخابات کے نتائج کے بعد بھی ان میں سے کچھ تبدیلی نہیں آئے گی، اس لیے کانگریس اپوزیشن میں بیٹھ کر جائزہ لے گی کہ ممبئی کے مسائل کو اور پرزور طریقے سے اٹھائیں۔اس سے پہلے کانگریس لیڈر ملند دیوڑا نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ ممبئی ملیریا اور واٹر ٹینکروں سے خوش ہیں، وہیں اس شکست کے بعد کانگریس کی ممبئی یونٹ کے صدر سنجے نرپم نے استعفی دے دیاہے، فی الحال کانگریس ہائی کمان کی طرف سے ان کے استعفی پر کوئی فیصلہ نہیں آیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...